اتوار، 29 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

فیول سبسڈی اسکیم کی کامیابی و عوامی پذیرائی پر وزیراعظم شہباز شریف کا اطمینان کا اظہار

PM-Shehbaz-Sharif

وزیراعظم شہباز شریف نے فیول سبسڈی اسکیم کی کامیابی اور عوامی پذیرائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ فیول سبسڈی سے مستفیدصارفین کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

انہوں نے کہا کہ اب تک اسکیم کے تحت 52 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی، روزانہ اوسطاً ڈیڑھ لاکھ نئے صارفین کی رجسٹریشن عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور وزارتیں ملک کر کام کر رہے ہیں، مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر فیول سبسڈی کا اجرا کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ستمبر میں اسکیم کے آغاز کے بعد سے اب تک ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی جاری ہے، وزارت آئی ٹی، خزانہ، پیٹرولیم، اطلاعات ونشریات اور دیگر اداروں کی کاوشوں سے اسکیم پر عمل درآمد ممکن ہوا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور معاشی مشکلات میں کمی حکومت کی ترجیحات میں ہیں، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اسکیم پر عمل درآمد کے دوران شفافیت، موثر نگرانی اور سہولت فراہمی یقینی بنائی جائے۔