راولپنڈی : گھریلو تنازعے پر بھابھی کی فائرنگ سے نند جاں بحق

راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ پر معمولی گھریلو تنازعے پر بھابھی نے فائرنگ کرکے ایک نند کو قتل اور دوسری کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ گرجا روڈ پرگھر میں گزشتہ روزپیش آیا، فائرنگ واقعے کا مقدمہ زخمی خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ ملزمہ سائرہ کوگرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے بتایاکہ والدہ کے گھر بھائی کے بیٹے کے ختم قرآت کے سلسلے میں آئے ہوئے تھے میں نے اور ہمشیرہ مسماتہ شبانہ نے اپنی عزیزہ بیگم باجی کے گھر دعوت پر جانا تھا کہ بڑی بھاوج مسماتہ سائرہ نے کہا تم لوگ ابھی دعوت پر نہ جاؤ جس پر انکی اور شبانہ کی تلخ کلامی ہوگی اسی دوران بھاوج سائرہ امجد کمرے سے اپنے خاوند امجد کا پسٹل اٹھا لائی اور فائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ سے گولیاں مجھے چھاتی اور مسماتہ شبانہ کو پیٹ میں لگیں دونوں شدید زخمی ہوکر گر گئیں جبکہ ملزمہ فائرنگ کرتی ہوئی خاوند سمیت فرار ہوگی بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہمشیرہ مسماتہ شبانہ دم توڑ گئی۔
مزید پڑھیں



.jpg%3F2026-11-29T12%253A29%253A59.301Z&w=3840&q=75)

