اتوار، 29 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حوثی سیاسی روڈمیپ پر رضامند ہوجائیں تو جنگ کل ہی ختم ہوسکتی ہے، ترجمان سعودی اتحاد


ترجمان سعودی اتحاد کے مطابق حوثی امن کیلئے سیاسی روڈمیپ پر رضامند ہوجائیں تو جنگ کل ہی ختم ہوسکتی ہے۔ سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا کہ عدن ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔ اس کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ سعودی عرب کو میزائل شکن میزائلوں کی کمی کا سامنا نہیں۔ اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ترکی المالکی نے کہا کہ یمنی فوج نے کمانڈ کے نظام میں خامیوں کا اعتراف کیا ہے۔ کہا امید ہے ان خامیوں کو دور کیا جائے گا۔

دوسری جانب حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی اتحاد کے مطابق ریاض کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ مشرقی صوبے کے اضلاع الاحسا اور بقیق میں بھی بیلسٹک میزائل مار گرائے گئے۔ اتحادی افواج نے یمن کے صوبے صعدہ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے جازان پر حملے کیلئے استعمال ہونے والا میزائل لانچر تباہ کردیا۔