جوڈیشل مجسٹریٹ کو دھمکانےپر سپرنٹنڈنٹ ڈ سٹر کٹ جیل مانسہرہ کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا

سیشن جج مانسہرہ ارباب عزیز احمد نے جیل کے اندر عدالتی کارروائی میں مداخلت، جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ کو دھمکانے اور توہین آمیز رویہ اختیار کرنے پر سپرنٹنڈنٹ ڈ سٹر کٹ جیل مانسہرہ عارف خان کو 6 ماہ قید اور تین ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزم کی جانب سے پیش کی گئی غیر مشروط معافی مسترد کرتے ہوئے اسے حرا ست میں لے کر جوڈیشل لاک اپ بھیجنے کا حکم دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے اورعدالتی اختیارکو چیلنج کرنے کےمعاملےکو محض ذاتی بدتمیزی یا معمو لی غلط فہمی قرار نہیں دیا جا سکتا، کیونکہ اس سے انصاف کی فراہمی اور قیدیوں کے حقوق متاثر ہوتے ہیں۔
حکمنامے کے مطابق 27 نومبر 2026 کو سیشن جج مانسہرہ اور جوڈیشل مجسٹریٹ-II سید عباس بخاری ڈسٹرکٹ جیل کے دورے پر تھے، جہاں قیدیوں کی شکایات سننے، معمو لی نوعیت کے فوجداری مقدمات نمٹانے اور جیل کے مجموعی معائنے کا عمل جاری تھا، اس دوران دو قیدیوں بلال ولد عزیز احمد اور بابر ولد سرفراز کی شکایات بھی سنی جا رہی تھیں، جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ ایک زیر سماعت مقدمے میں حکم تحریر کر رہے تھے۔
حکمنامے کے مطابق اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل عارف خان نے مبینہ طور پر جارحانہ اور تو ہین آمیز رویہ اختیار کیا، عدالتی افسران کی کارروائی میں مداخلت کی اور انہیں اپنا کام جاری رکھنے سے روکا۔ عدالت نے قرار دیا کہ سپرنٹنڈنٹ نے جیل عملے اور قیدیوں کی موجود گی میں یہ بھی کہا کہ جیل کے اندر وہ خود سیشن جج اور بااختیار افسر ہیں، جبکہ سیشن جج اور عدلیہ کو جیل کے معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔
عدالتی حکم کے مطابق سپرنٹنڈنٹ نے اپنے والد کے ریٹائرڈ جج اور بھائی کے حاضر سروس سیشن جج ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے مبینہ طور پر یہ تاثر بھی دیا کہ ان کے خلاف کوئی کاررو ائی نہیں کر سکتا، عدالت نے مزید قرار دیا کہ سپرنٹنڈنٹ نے جیل عملے کے ہمراہ دونوں عدا لتی افسران کو گھیر لیا،جس سےخوف اورعدم تحفظ کی صورتحال پیدا ہوئی،جبکہ جیل سے روانگی کے دوران بھی ان کے خلاف قابل اعتراض تبصرے جاری رکھے۔
واقعے پر عدالت نے اسی روز سپرنٹنڈنٹ جیل کو دفعہ 228 تعزیرات پاکستان کے تحت نوٹس جاری کیا۔ اگلے روز عارف خان عدالت میں پیش ہوئے اور تحریری جواب میں اپنے نامناسب اور جارحانہ رویے کا اعتراف کرتے ہوئے غیر مشروط معافی طلب کی۔
سیشن جج نے تحریری جواب کا جائزہ لینے اور سپرنٹنڈنٹ کو صفائی پیش کرنے کا موقع دینے کے بعد قرار دیا کہ انہوں نے اپنے رویے کی کوئی تسلی بخش وجہ پیش نہیں کی، عد الت کے مطابق ایک ذمہ دار سرکاری افسر سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عدالتی افسران کے ساتھ تحمل، وقار اور پیشہ ورانہ انداز میں پیش آئے اور عدالتی فرائض کی انجام دہی میں تعاون کرے۔
عدالت نے قرار دیا کہ اگر معاملہ محض ذاتی بدتمیزی تک محدود ہوتا تو اسے نظرانداز کیا جا سکتا تھا، تاہم یہاں قیدیوں کی شکایات سننے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے جاری قا نونی عدالتی کارروائی میں دانستہ رکاوٹ ڈالی گئی،ذاتی معافی اورعوامی جوابدہی ا لگ معاملات ہیں اور محض معافی سے سرکاری عہدے کے غلط استعمال یا عدالتی کاررو ائی میں رکاوٹ کی ذمہ داری ختم نہیں ہوتی۔
عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ دفعہ 228 تعزیرات پا کستان کے تحت عدالتی کارروائی سے متعلق جرم کا ارتکاب کرنے والے شخص کا ٹرائل وہی عدالت بھی کر سکتی ہے جس کی موجودگی میں جرم ہوا ہو۔
عدالت نے سپرٹنڈنٹ عارف خان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے چھ ماہ قید اور تین ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں انہیں مزید پانچ دن قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو حراست میں لے کر سزا پر عمل درآمد کے لیے جوڈیشل لاک اپ بھیجنے کا حکم دیا۔
عدالتی حکم میں واضح کیا گیا کہ سرکاری عہدہ یا ذاتی تعلقات کسی اہلکار کو عدالتی اختیار سے بالاتر نہیں بناتے، اور قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے انجام دی جانے والی عدا لتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کو محض معافی کی بنیاد پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں





