پی آئی اے کا اپنے فضائی بیڑے میں50 سے زائد نئے طیارے خریدنے کا منصوبہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے فضائی بیڑے میں توسیع کے لیے 50 سے زائد نئے طیارے خریدنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈرین ہملٹن مانز کے مطابق نئے طیاروں کا آرڈر 2027 کی پہلی سہ ماہی میں دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جو ایئرلائن کی 75 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا طیاروں کی خریداری کا منصوبہ ہوگا۔
معروف جریدے ’ایوی ایشن ویک‘ کو خصوصی انٹرویو میں سی ای او نے بتایا کہ مجوزہ آ ر ڈر میں 20 وائیڈ باڈی اور 30 نیرو باڈی طیارے شامل ہوں گے نئے جہازوں کی شمولیت سے پی آئی اے کےفضائی بیڑے میں نمایاں اضافہ ہوگا،جبکہ پرانے بوئنگ 777 طیاروں کو جد ید اور کم ایندھن خرچ کرنے والے جہازوں سے تبدیل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے جدید ٹیکنالوجی اور آرام دہ کیبن کی سہولیات سے آراستہ طیا رے بیڑے میں شامل کرے گی, ان جہازوں کے حصول کے لیے براہ راست خریداری، لیزنگ اور طویل مدتی فنانسنگ سمیت مختلف ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔
سی ای او کےمطابق نئےطیاروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیےایئرلائن کےانجینئرنگ شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، جبکہ انجینئرز اور فضائی عملے کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ نئے جہازوں کے آپریشن کو مؤثر بنایا جا سکے۔
ایڈرین ہملٹن مانز کاکہنا تھاکہ پی آئی اےیورپ اوربرطانیہ کےلیےاپنی پروازوں میں اضافہ کرنےکا ارادہ رکھتی ہےجبکہ شمالی امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے میں بھی دلچسپی رکھتی ہےاسکے علاوہ چین اور مشرق بعید کے متعدد نئے مقامات کے لیے فضا ئی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں





