اتوار، 29 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستا نی ٹی وی مواد پر بھارتی قوم پرست گروہوں کا ردعمل حیران کن ہے،شیری رحمان

Sherry Rehman

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اورسینیٹر شیری رحمٰن نے بھارتی ہندو قوم پرست حلقو ں کی جانب سے نیٹ فلکس پر پاکستانی ڈراموں کی نمائش پر پابندی کے مطالبے کو عدم تحفظ اور کم اعتمادی کا مظہر قراردیا-


میڈیا رپورٹ کے مطابق شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان ثقافتی اختلافات کوئی نئی بات نہیں،تاہم پاکستا نی ٹی وی مواد پر بھارتی قوم پرست گروہوں کا ردعمل حیران کن ہے،بھارتی فلموں میں ا کثر پاکستان کا منفی تاثر پیش کیا جاتا ہے، جبکہ پاکستانی ڈرامے ملک کے معاشرے، ثقافت اور روزمرہ زندگی کی نسبتاً حقیقی تصویر دکھاتے ہیں۔


شیری رحمان نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے بھارت کے خلاف نہیں بنائے جاتے بلکہ ان کا مقصد پا کستانی معاشرے کی کہانیاں بیان کرنا ہے،یہ بھارتی ثقافت پر اثرانداز ہونےیاوہاں اپنی ثقا فتی برتری قائم کرنے کی کوئی کوشش نہیں۔


انہوں نےڈراما ‘درِ نجات’ کے کردار ابوبکر کا حوالہ دیتےہوئےکہاکہ ایک نرم گفتار اور عام شہر ی کی زندگی گزارنے والے کردار سے بھارتی فلمی صنعت یا مردانگی کو کیا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے کہ آئندہ پاکستانی ڈراموں کی نیٹ فلکس پر نمائش روکنے کے مطالبات کیے جا ر ہے ہیں، بالی ووڈ کی اپنی الگ منڈی اور کاروباری حیثیت ہے، اس لیے پاکستانی مواد سے متعلق یہ ردعمل محض ثقافتی خدشات کا معاملہ نہیں لگتا۔


پیپلز پارٹی کی رہنما نے واضح کیا کہ پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل پروڈکشن کا آ رڈر نیٹ فلکس مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا نے دیا ہے، نہ کہ نیٹ فلکس انڈیا نےکسی بیرونی فریق کو پاکستان کی شناخت، خطے یا تاریخ کا تعین کرنے کا اختیار نہیں۔


شیری رحمان نے پاکستان کی سرحدوں اور قومی شناخت پر بھارتی سوالات کو بھی مستر د کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ٹکڑے کرنے سے متعلق بعض بھارتی سیاسی شخصیات کے بیا نات بے بنیاد الزامات پر مبنی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن کے فروغ اور تنازعات کے حل میں تعمیری کرد ار ادا کر رہا ہے،جبکہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا تشویشناک انسانی رویے کی عکاسی کرتا ہے۔ان کے بقول تعصب اور نفرت طاقت نہیں بلکہ عدم تحفظ کی علامت ہیں۔


شیری رحمان نےامید ظاہرکی کہ بھارتی معاشرے کے بعض حلقے پاکستان کے حوالے سے مخا صمت ترک کرکے زیادہ بالغ نظری، حقیقت پسندی اور معقولیت کا مظاہرہ کریں گے۔