زلزلے کے دوران طیارے کی لینڈنگ،ائیر ٹریفک کنٹرولر کی فوری کارروائی،آڈیو وائرل

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب 5 شدت کے زلزلے کے باعث لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈیلٹا ایئرلائنز کے مسافر طیارے کو لینڈنگ سے عین قبل واپس جانے کی ہدایت کردی گئی۔
ایئر ٹریفک کنٹرولر نے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی طیارے کے پائلٹ کو لینڈنگ کا عمل روکنے اور دوبارہ بلندی حاصل کرنے کی ہدایت کی, اس موقع پر کنٹرولر کی گفتگو کی آڈیو بھی سامنے آگئی، جس میں اسے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ‘ڈ یلٹا 1972، واپس جائیں، ہمیں شدید زلزلے کا سامنا ہے۔
ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز 1972 لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کے لیے قریب آرہی تھی، تاہم کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے لینڈنگ کا ارادہ ترک کردیا اور طیارے کو دوبارہ فضا میں بلند کرلیا۔
https://x.com/Armylucifer001/status/2126887550367215893?a=MgCuKl3kOMD5BN1X9rY&s=20
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے 9 بجے ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز کیلیفورنیا کے شہر مین ہٹن بیچ کے ساحل سے تقریباً 6 میل دور سمندر میں تھازلزلے کے جھٹکوں سے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک ٹرمینل کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے,تاہم ایئرپورٹ حکام کے مطابق زلز لے کے باوجود پروازوں کا آپریشن متاثر نہیں ہوا اور واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی۔
مزید پڑھیں





