اتوار، 29 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان فلسطین کے حق خودارادیت، آزادی اور آزاد ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا،اسحاق ڈار

asian

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور ان کے حق خودارادیت، آزادی اور آزاد ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔


فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یومِ یکجہتی کےموقع پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں منصفا نہ، جامع اور پائیدار امن کا قیام اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنے سے ہی ممکن ہے۔


انہوں نے کہا کہ فلسطین کی ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور جغرافیائی طور پر متصل ریاست کا قیام ضروری ہے، جس کی سرحدیں جون 1967 سے پہلے کی بنیاد پر ہوں اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو, یہ حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور عرب امن اقدام سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔


اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فلسطینی کاز کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ محض یکجہتی کے بیانات تک محدود رہنے کےبجائے فلسطینی عوام کی تکالیف کے خاتمے اور ان کے جائز حقوق کے حصو ل کے لیے ٹھوس اور مسلسل اقدامات کرے۔


واضح رہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یومِ یکجہتی ہر سال 29 نومبر کو منایا جاتا ہے۔