اتوار، 29 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بھارت میں مندر جانے والے خاندان کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

accident

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں تیز رفتار ایس یو وی ایک بھاری گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5 خواتین اور 2 بچو ں سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا-


این ڈی ٹی وی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق ریاست بہار کے ضلع نالندہ سے تھا حادثہ اتوار کی علی الصبح تقریباً ڈھائی بجے رام گڑھ ضلع میں رانچی پٹنہ شاہراہ پر کوجو کے علاقے میں پینکی گاؤں کے قریب پیش آیا پولیس حکام کےمطابق ایس یو وی میں مجموعی طور پر 14 افرادسوار تھے، جو راج رپا چھنّ مستا مندر کی جانب سفر کر رہے تھے۔


رام گڑھ کے سب ڈویژنل پولیس افسر آلوک رنجن نے بتایا کہ گاڑی ایک بھاری گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایس یو وی مکمل طور پر تباہ ہوگئی, حادثے میں 13 افراد موقع پر یا اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئے، جبکہ ایک زخمی کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


پولیس سپرنٹنڈنٹ مکیش کمارلونیات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 5 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد بھاری گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،جس کی تلاش جاری ہے,حکام نےمتاثرہ خاندانوں سے رابطہ کرلیا ہے جبکہ لاشو ں کی شناخت اور پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہےحادثے کی وجوہات جاننے کے لیےتحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔


جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔


بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے فی خاندان 2 لاکھ بھارتی روپے امداد کا اعلان کیا ہے، جبکہ زخمی کو 50 ہزار روپے دینے کا کہا ہے۔