اتوار، 29 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میانمار میں شادی کی تقریب اور اسکول پر فوج کے حملے،درجنوں افراد ہلاک، 35 زخمی

myanmar attack

میانمار میں فوجی فضائی حملوں کے نتیجے میں شادی کی ایک تقریب اور اسکول کو نشانہ بنائے جانے سے کم از کم 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق جنوبی ریاست شان میں شادی کی تقریب پر حملے میں 21 افراد جان سے گئے جبکہ 35 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ وسطی علاقے مگ وے میں ایک اسکول پر فضائی کارروائی کے نتیجے میں طلبہ اور اساتذہ سمیت 20 افراد ہلاک ہوئے۔


امدادی کارکنوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوبی ریاست شان کے گاؤں مو بائی میں ہفتے کی سہ پہر شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران فوجی حملہ ہواواقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں، تاہم متاثرین کی شناخت اور حملے سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔


اس سے قبل میانمار کے وسطی علاقے مگ وے کے گاؤں اِن یون میں ایک اسکول کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جن میں طلبہ اور اساتذہ بھی شامل ہیں۔ اسکول پر حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔


غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کی مغربی ریاست میں بھی فوج نے ایک ایسے قصبے میں فضائی کارروا ئیاں کیں جو فوج کے زیرِ کنٹرول ہے۔ تاہم ان کارروائیوں میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان یا دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئیں میانمار کی فوجی حکومت نے شادی کی تقریب اور اسکول پر حملوں سمیت حالیہ فضائی کارروائیوں کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔