باغی رائیٹرز فورم کے زیر اہتمام ایوارڈ تقریب،ملک بھر سے اراکین لکھاریوں کی شرکت

باغی کے قلم کار،کتاب کی تقریب رونمائی،مبشر لقمان کی سرپرستی میں باغی رائیٹرز فورم کے اہل قلم کے لئے اہم اعلانات
لاہور( )باغی رائیٹرز فورم کے زیر اہتمام باغی رائیٹرز ایوارڈ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، تقریب میں ملک بھر سے باغی رائیٹرز فورم کے اراکین نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی سرپرست اعلیٰ باغی رائیٹرز فورم مبشر لقمان تھے،تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پرصدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر صحافی و اینکر نعیم حنیف، سینئر صحافی و تجزیہ کار گوہر بٹ، سینئر صحافی ،گروپ ایڈیٹر روزنامہ مشرق اشرف سہیل ،آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی صدر ایم ایم علی، سینئر وائس چیئرمین ملک یعقوب اعوان، صدر باغی رائیٹرز فورم نوید شیخ، ایگزیکٹو ایڈیٹر باغی ٹی وی طہٰ منیب،مصطفیٰ لقمان، فجر لقمان، ایڈیٹر باغی ٹی وی انگلش سنیعہ حسن و دیگر نے شرکت کی
تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مریم ڈار، فجر لقمان نے سرانجام دیئے،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،تلاوت خنیس الرحمان نے جبکہ نعت رسول مقبول حافظ زبیر احمد اور فائزہ شہزاد ،پشاور نے پڑھیں،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی واینکر پرسن ،سرپرست اعلیٰ باغی رائیٹرز فورم مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کل صبح جب آپ یہاں سے نکلیں گے، انارکلی سے گزریں گے تو وہاں تھڑے کے اوپر، فٹ پاتھ کے اوپر، روڈ کے اوپر کتابیں بک رہی ہوں گی۔ پھینکی ہوں گی روڈ پہ، اور بک رہی ہوں گی۔ اور آپ جب نکلیں گے ایم ایم عالم روڈ پہ، تو مہنگی دکانوں میں، مہنگے شو رومز میں، جوتے آپ کو سپاٹ لائٹس کے اندر بکتے ہوئے مل رہے ہوں گے۔ تو جس قوم میں جوتوں کی زیادہ قدر ہو اور کتاب کی کم ہو، اس قوم کو جوتے ہی پڑتے ہیں اور پڑنے چاہئیں۔ مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بہت سال پہلے ایک کاوش کی، اور یہ کہانی ذرا پرانی ہے، کوئی چودہ سال پرانی ہے۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان میں جو پہلی ویڈیو لیک ہوئی تھی، وہ الحمدللہ میری ہی تھی۔ مہر بخاری اور میرا ایک پروگرام تھا دنیا ٹی وی پہ، ملک ریاض کا انٹرویو تھا۔ اور اس کے بعد تین مہینے تک ہر جگہ پہ ہمیں رگڑا پڑا۔ کسی نے ہم سے یہ نہیں پوچھا کہ آپ کا مؤقف کیا ہے؟ ہوا کیا؟ کسی نے نہیں۔ تو پھر میں نے بڑی مشکل سے پہلی باری سوشل میڈیا کا سہارا لیا، ایک ویڈیو میسج ریکارڈ کیا اور وہ یوٹیوب پہ میں نے کیا اس کے جواب میں۔ اس کے بعد پھر مجھے ملازمت بھی مل گئی اس جواب کے بعد۔تو تب میں نے یہ سوچا کہ سوشل میڈیا جو ہے یہ فیوچر ہے۔ اور ایک فورم ہونا چاہیے جہاں پہ ہر ایک اپنی رائے کا اظہار کر سکے، اپنا جواب بھی دے سکے، اور وہاں پہ کسی قسم کی قید نہیں ہونی چاہیے۔ تب "باغی" قیام میں آیا۔ اس وقت باغی کا رپورٹر، رائٹر، ایڈیٹر، اینکر، سرور اور ٹی بوائے، یہ سب کام میں کر رہا تھا۔ یعنی ایک آدمی تھا، اور ایک اور میرا ساتھی تھا جو ٹیکنیکلی اس کو اپلوڈ کرتے تھے۔ اور وہاں سے یہ سفر شروع ہوا۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آپ سے میں ایک بڑی اہم یہاں پہ بات کرنا چاہتا ہوں کہ آج میری کتاب میں مہمانِ خصوصی ہمارے ارشد انصاری صاحب ہیں۔ کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی اتنی مرتبہ صدر نہیں الیکٹ ہوا پریس کلب کا جتنا ارشد صاحب ہو گئے۔ میرا خیال ہے اب نواز شریف کو بھی ان سے آ کے لیسنز لینے پڑیں گے کہ چوتھی باری کس طرح الیکٹ ہونا ہے۔ لیکن وجہ کیا ہے کہ میں اور ارشد صاحب، ہم صحافت کے مختلف آئیڈیالوجی سے تعلق رکھتے ہیں۔ جہاں مجھے موقع ملتا ہے میں ان کے نظریہ صحافت کو رگڑا لگاتا ہوں، جہاں ان کو موقع ملتا ہے وہاں پہ یہ مجھے رگڑا لگاتے ہیں۔ لیکن آج ان کو یہاں پہ قائدِ محترم بنانے کا مطلب یہ ہے کہ میں علی الاعلان کہہ سکوں کہ باغی پہ میرے مخالفین جو ہیں وہ بھی یہاں پہ قائد بن کے آئیں گے۔ یہ صرف میرے گھر والوں کے لیے نہیں ہے۔اور یہ علی الاعلان میں کہہ رہا ہوں، باغی نے میرے خلاف بھی خبریں چھاپی ہیں۔ میرے اریسٹ وارنٹ آ رہے ہیں، مجھے پولیس چھاپے مار رہی ہے، تو باغی سب سے پہلے بریکنگ نیوز دے رہا ہے۔ ؟ میرا رائٹ ہے کہ میں اس کا جواب دوں، اور وہ میں نے دیا۔لیکن فیکٹ یہ ہے کہ پچھلے چودہ سال میں تقریباً چھ سو سے زیادہ لوگوں نے ہمیں جوائن کیا اور دنیا کے مختلف حصوں میں اس وقت وہ کام کر رہے ہیں، اور کسی نہ کسی طرح ہمارے ساتھ منسلک ہیں۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب دو چیزوں کا فیصلہ ہمیں کرنا ہے،باغی کو اب یہاں سے آگے کا سفر طے کرنا ہے۔ اور اس کے لیے ضروری ہے کہ میں بحیثیت مبشر لقمان اس کا سربراہ نہ رہوں۔ اور اس کا سربراہ ایسا آدمی ہو یا ایسا شخص ہو جو حقیقی طور پہ باغی کی روح ہو اور باغی کی سپرٹ ہو۔ تو آج اس وقت میں سٹیپ ڈاؤن کر رہا ہوں اور ممتاز اعوان کو باغی کا ایڈیٹرانچیف بنا رہا ہوں۔ یہ بھی آپ دیکھ لیں، الحمدللہ میرے دونوں بچے یہاں موجود ہیں، لیکن ان میں سے کوئی نہیں ایڈیٹر بن رہا۔ ان میں سے کوئی گروپ ایڈیٹر نہیں بنے گا۔ کیونکہ جو کام کرے گا وہی ڈیزرو کرے گا، اور یہی باغی کی سپرٹ ہے۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں یہاں پہ میں بہت سے صحافیوں کو جانتا ہوں جنہوں نے اپنا خون دے کرخون! پسینہ نہیں، خون دے کر،بڑی بڑی عمارتیں بنوائی ہیں اپنے سیٹھوں کی، اور خود ان کو ایک ایک مہینے کا نوٹس دے کے ان لوگوں نے نکال کے باہر کر دیا۔ہمارے اوپر بڑے برے وقت آئے۔ ایک زمانے میں ہم پانچ زبانوں میں پبلش ہو رہے تھے: اردو میں، انگریزی میں، چائنیز میں، دری میں اور پشتو میں۔ طہٰ صاحب کھڑے ہیں ، طہٰ صاحب اس وقت ایڈیٹر ہوتے تھے باغی کے۔ آج یہ مرکزی مسلم لیگ میں ہیں، لیکن یہ باغی کی وجہ سے یہاں پہ موجود ہیں، اپنی مسلم لیگ کی وجہ سے نہیں۔ ہمارے پانچ لاکھ روزانہ کے ریڈرز ہوتے تھے۔ پھر میری فیورٹ حکومت آ گئی، محترم عمران خان کی۔ انہوں نے ہمارے اوپر اتنی پابندیاں کیں، اتنی سختیاں کیں کہ بڑی مشکل سے ہم نے سروائیو کیا، پتا نہیں ہم زندہ کیسے رہ گئے۔ لیکن چالیس لوگ اس وقت ایسے تھے باغی میں، میں نے ان کو کہا، جن میں سے یہ سنیعہ وغیرہ یہ بیٹھے ہیں سارے یہاں پہ، کہ میں تنخواہ نہیں دے سکتا، اور مجھے نہیں پتا کہ میں کب دوں گا۔ تو ان چالیس لوگوں نے میرے سے ایک دفعہ بھی یہ نہیں کہا کہ ہم نے چھوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہو گی تب ہمیں دے دینا، ہم نے نہیں چھوڑنا۔ اور آٹھ مہینے باغی میں ہر مرد اور عورت نے بغیر تنخواہ کے کام کیا۔تو گزشتہ ہفتے میں نے سائن کیا ہے ایک ایسوسی ایٹس کے ساتھ۔ یہ لیڈنگ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم ہے پاکستان کی۔ اگلے سال ہم باغی ٹی وی کا آئی پی او کرنے جا رہے ہیں، ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی۔ اور وہ چالیس افراد جنہوں نے اس وقت باغی میں بغیر تنخواہ کے کام کیا، آج ان میں سے کئی ہمارے ساتھ نہیں ہیں، لیکن جب آئی پی او ہوتا ہے تو ان سب کے نام میں نے لکھوائے ہیں تاکہ ان کے نام پہ شیئرز الاٹ ہوں گے پہلے، وہ باغی کے اونرز کے طور پہ۔ کیونکہ جب نقصان کے اندر ہمارے ساتھ کام کرنے والا ہمارا ساتھی بنتا ہے، پارٹنر بنتا ہے، تو پھر جب ہم نفع کمائیں تو اس میں بھی اس کو شیئر ہولڈر ہونا چاہیے۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کافی کام کیے، پاکستان میں سب سے پہلے لائیو ڈیجیٹل ٹرانسمیشن جو ہے وہ باغی نے شروع کی، اور ایک دن میں ہم نے پانچ پانچ گھنٹے کی کی۔ اس کے پروڈیوسر نوید شیخ صاحب کھڑے ہیں، نوید شیخ صاحب نے کیا، راؤ اویس نے کیا، عفیفہ نے کیا۔ اب ان میں سے کوئی پی ایچ ڈی کر کے آگے جا رہا ہے، کوئی ان میں سے چینل کو ہیڈ کر رہا ہے۔ وہ سب ہماری سٹرینتھ ہے الحمدللہ کہ ہمارے ساتھ کے جو لگائے ہوئے پودے ہیں وہ مختلف جگہوں پہ تناور درخت بن چکے ہیں جا کے۔ لیکن ہر ایک نے کنٹری بیوٹ کیا یہاں پہ۔ سچی بات ہے، ہر ایک نے کنٹری بیوٹ کیا۔اور پھر ایک ہم نے سوچا کہ ابھی اس وقت ہماری دو لاکھ سے سوا دو لاکھ ریڈرشپ ہے باغی کی روزانہ کے حساب سے۔ تقریباً ستر لاکھ لوگ ہر مہینے باغی کو دیکھتے ہیں یا اس کو وزٹ کرتے ہیں۔ اور پھر ہم نے یہ حساب لگایا، ہم نے کہا ایسا کرتے ہیں،یہ خفیہ طور پہ ہم نے کیا، اناؤنس نہیں کیا کہ جو کالمسٹ ہمارے ساتھ ہوں گے اور جس پہ دس ہزار سے زیادہ لائکس ہوں گی، اس کو ہم خصوصی ایوارڈ دیں گے۔ ہمارے خیال میں تین سے چار لوگوں نے وہ دس ہزار کا فگر کراس کرنا تھا۔ خدا کی کرنی ایسی ہوئی کہ ایک سو تیس لوگ جو میرے سامنے بیٹھے ہیں ان سب نے اس فگر کو کراس کر لیا۔اس کا مطلب ہے کہ اس ملک میں پڑھنے والے ہیں، اس ملک میں لکھنے والے ہیں، اس ملک میں اہلِ قلم کی عزت کرنے والے ہیں۔ فرق یہ ہے کہ ہمیں وہ بھانڈ جو صرف بدتمیزی کر کے مشہور ہوں، ہمیں ان کو دیکھنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ اب نہیں۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آج ایک اور کام کیا ہم نے کہ ہمارے جو سب سے زیادہ یعنی اب پڑھے جانے والے مصنفین ہیں، ان کے کالمز کی کلیکشن ہوئی اور اس کی ایک کتاب کی شکل میں آج وہ ہمارے سامنے موجود ہے۔ اور یہ کتاب میں آپ سے وعدہ کر رہا ہوں انارکلی میں تھڑے پہ نہیں بکے گی۔ یہ بھی میرا وعدہ ہے آپ سے۔اور آپ کو میں ایک اور بات کہوں کہ ہم نے سوچا ہے کہ اب ہم ریگولرلی باغی کے کالمسٹ جو ہیں، ان کے کام، ان کی شاعری، ان کی لکھائی، سب کچھ جو ہے اس کو پبلش کریں گے۔ ہر تین مہینے کے بعد ایک کتاب کریں گے ہم۔ تو دو ہزار ستائیس میں گیارہ جنوری کو ہم اپنی دوسری کتاب کی اور اگلے رائٹرز ایوارڈ کا اجرا بھی کریں گے۔ اور غالباً، ابھی میں ان کنفرم بتا رہا ہوں، لیکن غالباً یہ اسلام آباد میں ہو گا۔ لیکن سب سے امپورٹنٹ بات خواتین و حضرات، گیارہ جنوری کو باغی رائٹرز فورم میں انشاءاللہ میں شریک ہوں گا، لیکن اس میری تصویر نہیں ہو گی، وہاں پہ ممتازاعوان کی تصویریں ہوں گی۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بڑا لمبا سفر ہے، بڑا پین فل سفر ہے۔ دیکھیں فلم میں اور ٹی وی میں فرق ہوتا ہے اور تھوڑا صحافت کا ایک فرق ہے۔ فلم میں ہیرو جو ہوتا ہے وہ چالیس ولنز کو مار کے ہیروئن تک پہنچتا ہے۔ ٹی وی کے اندر چالیس اشتہاروں کے بعد وہ ہیروئن تک پہنچتا ہے۔ اور صحافت میں چالیس کیسز کے بعد وہ اپنی منزل تک پہنچتا ہے۔ تو ابھی تک انچاس کیسز تو میں نے بھگتے ہیں، چار رہ گئے ہیں۔ انشاءاللہ وہ بھی ختم ہو جائیں گے، وہ بھی بھگتے جائیں گے۔ لیکن یہ کام اس کے لیے آسان ہوتا ہے جس کو کرنا نہ آتا ہو۔ جس کو کرنا آتا ہو، جس کو گھر چلانا ہو، جس کو بجلی کا بل دینا ہو، جس کو بچوں کی فیسیں دینی ہوں، جس کو لوگوں کے بیچ میں فیس کرنا ہو جا کے، اسی کو پتا ہوتا ہے یہ کتنا آسان ہے اور کتنا مشکل کام ہے۔آپ سب لوگ جو آج آئے ہیں یہاں پہ، آپ لوگ انتہائی قابلِ تحسین ہیں۔ ارشد انصاری صاحب، کراچی سے لوگ ہیں، حیدرآباد سے ہیں، بہاولپور سے ہیں، پشاور سے ہیں، باغ سے ہیں، چارسدہ سے ہیں، بیلجیئم اور ہالینڈ سے آج یہاں پہ لوگ موجود ہیں۔ اور ان میں سے کسی کو ہم نے خرچہ نہیں دیا۔ یہ ہماری کال پہ خود آئے ہیں۔ یہ خود آئے ہیں سارے ہماری کال پہ، ہم نے ایک کال دی اور آ گئے۔ اور بہت سی ہماری بہنیں ایسی ہیں جو کوئی اپنے شوہر کے ساتھ آئی ہیں، کوئی بھائی کے ساتھ آئی ہیں، لیکن آئی ضرور ہیں آج یہاں پہ۔ تو جس فورم کے اوپر خواتین کی اتنی ہیوی نمائندگی ہو، تو اس فورم کی کیا طاقت ہو گی آپ خود ذرا سوچ لیں۔ایک کمزوری ہے ہماری، اور ممتاز اعوان اس کو پورا کریں، میرے سے نہیں ہوئی، کہ ہم کم از کم بچوں کے لیے یا نوجوانوں کے لیے بھی کوئی ایسا سیکشن بنا سکیں کہ جہاں پہ نہ صرف وہ لکھیں، کنٹری بیوٹ کریں، وہی ایڈیٹر ہوں اس کے، وہی اس کو چلانے والے ہوں، اور بچوں کی نمائندگی ہو جو ہم بالکل بھول چکے ہیں۔ ہم نے صرف یہ بڑوں کے لیے رکھی ہوئی ہیں باتیں۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی تقریب میں ہمارے بہت سے شرکاء ہیں یہاں پہ جو آپ کو اپنے اپنے الفاظ میں بتائیں گے کہ ان کا دورِ صحافت کیسے گزر رہا ہے یا کیسے گزرا۔ کئی لوگ ہیں، یہ گوہر بٹ صاحب ہیں، نعیم حنیف ہیں، ارشد انصاری ہیں، خالد محمود ہیں۔ ہر ایک کبھی نہ کبھی یا نوکری سے برخاست ہوا ہے، یا کیس بھگتے ہیں، یا طعنے بھگتے ہیں، کیونکہ ہمارے ملک میں ایک عجیب سا حساب ہے۔ میں جب پہلے آیا، بڑا ینگ تھا، تو میں اونچی آواز میں بات کرتا تھا۔ وقت کے ساتھ مجھے سمجھ آئی کہ اونچا بولنا کافی نہیں ہے، آپ وہی بات ٹھہراؤ سے بھی کر سکتے ہیں۔ اب جب میں پڑھے لکھے طریقے سے بات کرتا ہوں، لوگ کہتے ہیں لفافہ لے لیا۔ مل گیا جی! یہ چھوڑ دیں۔ہم نے آپ کو، میں نے اس لیے بلایا کالمسٹ کے سامنے، دیکھیں میں تیسری بار ارشد انصاری صاحب کی ایک ایگزامپل دے رہا ہوں، کیوں دے رہا ہوں؟ اختلاف ہیں، وہ بھی مانیں گے میں بھی مان رہا ہوں، لیکن ادب اور عزت کے دائرے میں ہم اپنے اختلاف کا اظہار کر سکتے ہیں۔ تو آپ اپنے کالم کی رو سے جس مرضی چیز پہ آپ تنقید کریں، آپ میری ذات پہ بھی تنقید کر سکتے ہیں، آپ کو اجازت ہے۔ لیکن اس دائرے سے مت نکلیں کہ جہاں کسی.یعنی آپ سمجھیں کہ شرافت کی ریڈ لائن کراس ہو جائے۔یہی آج کے لیے بہت بڑا میسج ہے، اور انشاءاللہ آنے والے دنوں میں آپ کو باغی کے پلیٹ فارم سے اور بہت اچھی اور بہتر نیوز ملیں گی۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کے قلم میں برکت دے، اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
ایڈیٹر باغی ٹی وی، بانی باغی رائیٹرز فورم ممتاز اعوان کا کہنا تھا کہ باغی رائٹرز فورم کے احباب کو باغی ایوارڈ کی تقریب میں خوش آمدید کہتے ہیں۔باغی رائٹرز فورم کے قیام کا مقصد.،چودہ اگست سے ایک ہفتہ پہلے مجھ سے مبشر صاحب نے پوچھا کہ لاہور کے اندر کوئی بزمِ ادب سوسائٹی ہے یا نہیں جو ایکٹو ہو۔ میں نے کافی دوستوں سے پوچھا، معلوم کیا، پتا چلا کہ حلقہ اربابِ ذوق ہے، مختلف تنظیمیں کام کر رہی ہیں، لیکن بزمِ ادب کے نام سے کوئی تنظیم پراپر ایکٹو نہیں ہے۔ میرے ذہن میں آیا کہ ہمارے پاس لکھنے والے کافی لوگ ہیں، کیوں نہ ہم انہی کو جمع کر کے، انہی کو اکٹھا کر کے ہم اپنا فورم بنائیں۔ چودہ اگست کو ہم نے باغی رائٹرز فورم کا اعلان کیا، پہلی پوسٹ لگائی۔ اس کے بعد آج باغی رائٹرز فورم کے گروپ میں پورے پاکستان سے دو سو تیس ممبران موجود ہیں الحمدللہ۔ بلکہ پاکستان سے باہر، انڈیا سے بھی، ممبئی اور دہلی سے بھی ہمارے فورم کو اراکین نے جوائن کیا ہے۔ سعودی عرب، لیبیا، بیلجیئم، بیرونِ ممالک سے، امریکہ، وہاں سے بھی جو پاکستانی لکھ رہے ہیں انہوں نے بھی ہمیں جوائن کیا ہے۔باغی رائٹرز فورم کے جتنے بھی اراکین آج ہال میں موجود ہیں اور جو نہیں آئے، ان سب کی تحریریں روزانہ باغی ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع کی جاتی ہیں۔ ہم نے طے کیا ہے کہ ہر مہینے جن احباب کی تحریریں اچھی ہوں گی ان کو ہم دو ایوارڈ دیں گے۔ تو ستمبر اور اگست کے اندر دو دو ایوارڈ ہم اناؤنس بھی کر چکے ہیں اور دے بھی چکے ہیں۔ دو ایوارڈ رہتے تھے وہ آج ہم یہاں پہ دیں گے۔باغی رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام ہم نے ایک تحریری مقابلہ بھی کروایا۔ تحریری مقابلے کے جو پوزیشن ہولڈرز ہیں وہ یہاں پہ آج موجود ہیں، ان میں بھی آج یہاں پہ انعامات کی تقسیم ہو گی۔ یومِ دفاعِ پاکستان اور یومِ اقبال پر جتنے بھی ہمارے اراکین تھے جنہوں نے تحریریں لکھی تھیں، ان کو ہم نے باغی رائٹرز فورم کی طرف سے ڈیجیٹل اسناد دیں۔باغی رائٹرز فورم میں کافی زیادہ احباب ہیں جو شاعری کرتے ہیں، شاعر ہیں، ان کی کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں۔ تو ہم نے شاعر حضرات کے لیے، خواتین کے لیے ایک الگ گروپ بنایا ہوا ہے، اور ہم ایک آن لائن مشاعرہ بھی باغی رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام کروا چکے ہیں، اور ہماری کوشش ہو گی کہ ہم ہر مہینے ایک آن لائن مشاعرہ ضرور کروائیں۔باغی رائٹرز فورم کی کتاب "باغی کے قلمکار"، یہ سامنے فلیکس لگا ہے، کتابیں یہاں پہ پڑی ہیں۔ چالیس قلمکار، ان کی تحریریں اس کتاب کے اندر موجود ہیں۔ باغی رائٹرز فورم چودہ اگست کے بعد سے ہم نے سٹارٹ کیا اور آج پہلی کتاب ہماری شائع ہو چکی ہے الحمدللہ۔ہماری ایوارڈ کی پہلی تقریب آج یہاں پہ ہو رہی ہے، اس میں پورے پاکستان سے احباب آئے ہوئے ہیں۔
ممتاز اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اگلی ایوارڈ کی تقریب کا مبشر صاحب نے اعلان کر دیا ہے کہ گیارہ جنوری کو ہماری تقریب ممکنہ طور پہ اسلام آباد میں ہو گی۔ تو ہم کوشش کریں گے کہ یہ ہماری جو تقریبات ہیں، یہ مختلف شہروں میں اور پورا سال انشاءاللہ چلتی رہیں گی۔اس کے ساتھ ساتھ کچھ اعلانات مزید ہیں باغی رائٹرز فورم کی طرف سے۔ مبشر صاحب سے میں نے ابھی تک وہ ڈسکس نہیں کیے، ابھی اوپن میں کر رہا ہوں، ان کو بھی یہاں آپ سب کے ساتھ ہی پتا چلے گا۔باغی ٹی وی کی ویب سائٹ پہ ہم ایک بک سٹور بنانے جا رہے ہیں۔ بک سٹور کے اندر ہمارے جتنے بھی رائٹرز، باغی رائٹرز فورم کے ممبر ہیں، ان کی شائع شدہ کتابیں، خواہ وہ پہلے کی ہو چکی ہیں یا آنے والی ہیں، ہم وہاں پہ اپلوڈ کریں گے۔ اپلوڈ کر کے ہم ان کی کتابیں کسی کو فری پڑھنے کے لیے نہیں دیں گے بلکہ سیل کریں گے۔ اور جس کی جو کتاب سیل ہو گی، اس کی قیمت پبلشر کو، رائٹر کو جائے گی، مصنف کو جائے گی۔ اس میں ہم پی ڈی ایف بھی رکھیں گے، اور اگر کوئی کہے گا کہ ہمیں کتاب بائی ڈاک، بائی پوسٹ چاہیے، تو ہم وہ بھی کریں گے۔ باغی رائٹرز فورم کے اراکین کی تمام کتابیں باغی ٹی وی کی ویب سائٹ کے بک سٹور پہ دستیاب ہوں گی۔ اس کے لیے ڈویلپر سے میں نے ڈسکس کیا تو انہوں نے ایک مہینے کا ٹائم مانگا ہے کہ ایک مہینہ ای سٹور بنانے میں ابھی لگے گا۔ تو نئے سال کے آغاز سے انشاءاللہ آپ احباب کی کتابیں باغی ٹی وی کی ویب سائٹ پہ سیل کے لیے دستیاب ہوں گی۔اس کے ساتھ ساتھ، چونکہ پہلی کتاب ہماری آ چکی ہے باغی رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام، اگلی کتاب گیارہ جنوری کے ایونٹ پہ آئے گی۔ پہلی ہم نے ایک پبلشر سے شائع کروائی، دوسری کتاب "باغی پبلشر" شائع کرے گا انشاءاللہ۔ باغی پبلشر میں سنیعہ حسن، باغی انگلش کی ایڈیٹر ہیں ، یہ میرے ساتھ ہوں گی۔ تو اس کے بعد آپ احباب کی جو کتابیں شائع ہونے والی ہوں گی وہ باغی پبلشر انشاءاللہ شائع کرے گا۔ جو احباب باغی پبلشر سے اپنی کتاب شائع کروائیں گے، ان کی تقریبِ رونمائی وہ کسی بھی شہر میں کرنا چاہیں گے، باغی رائٹرز فورم کے سرپرستِ اعلیٰ مبشر لقمان صاحب ان کے چیف گیسٹ کے طور پہ آئیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ، ویب سائٹ تو ہماری کام کر رہی ہے باغی ٹی وی، لیکن ہم چاہ رہے ہیں کہ ہم اپنا میگزین بھی سٹارٹ کریں۔ تو ابتدا میں سہ ماہی میگزین، جنوری سے ہم انشاءاللہ اس کو سٹارٹ کرتے ہیں۔ باغی کے نام سے سہ ماہی میگزین جنوری سے ہمارا انشاءاللہ پرنٹ ہونا شروع ہو جائے گا۔مبشر صاحب نے یہاں پہ بولا اور حکم کیا کہ بچوں کے لیے اور نوجوانوں کے لیے کریں، تو یہاں پہ کافی احباب ایسے موجود ہیں جو بچوں کے لیے لکھتے ہیں، بچوں کے لیے میگزین بھی شائع کر رہے ہیں، بچوں کے لیے کتابیں بھی لکھ چکے ہیں۔ تو ہم انشاءاللہ ان کے ساتھ میٹنگ کر کے ڈسکس کر کے بچوں کے لیے بھی میگزین اور بچوں کے لیے الگ سیکشن اور نوجوانوں کے لیے بھی الگ سیکشن اور میگزین انشاءاللہ شروع کریں گے۔میں ایک دفعہ پھر تمام احباب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ مجھے بڑی خوشی محسوس ہوئی یہاں آ کے۔ اور سب سے بڑی خوشی تو یہ محسوس ہوئی کہ میں نے آج جو باغی کی ٹیم دیکھی اس ہال میں، تو الحمدللہ پورے ملک سے یہاں پہ ہمارے، ہماری بہنیں، خواتین، بچے اور لکھاری اس فنکشن میں آئے۔باغی رائٹرز فورم کا یہ جو فنکشن ہے، مبشر لقمان صاحب کے بعد بولنا بڑا مشکل ہے، کیونکہ وہ بولنے میں اپنا ایک خاصہ رکھتے ہیں، یہی بولنا جو ہے وہ مبشر لقمان کی پاپولیرٹی ہے۔اعوان صاحب، یہ جب اس فیلڈ میں آئے تو ہمارا ان سے بڑا گُڈ ول رہا۔تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب وہ خطاب فرما رہے تھے مبشر لقمان صاحب، مجھے بھی واقعی باغی کا اتنا حجم، اتنا بڑا نہیں تھا پتا۔ ہم دیکھتے ضرور ہیں، ظاہر ہے ایک صحافت سے ہمارا تعلق ہے، ہمارا اوڑھنا بچھونا یہی ہے۔ لیکن جب وہ اپنی تقریر کے دوران یہ بتا رہے تھے کہ وہ لوگ جب میں ان کو تنخواہ نہیں دے پایا، اور وہ جو ہمارے ساتھ اس وقت کام کر رہے تھے چالیس لوگ، جو خواتین بھی ہوں گی، انہوں نے مجھے نہیں چھوڑا، انہوں نے کہا کہ کوئی بات نہیں۔ میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔اور آج مبشر لقمان کو اللہ نے ایک عزت دی اور رتبے مقام پہ لے کے گیا، تو آج آپ لوگ وہ باغی کو کوئٹ کر گیا اور باغی آپ کو دے گیا۔ یہ بہت بڑی بات ہے۔ آپ آج مالک بن گئے۔ وہ آٹھ مہینے، سات مہینے مبشر لقمان صاحب کو نہیں بھولے، اور آج آپ کو انہوں نے مالک بنا دیا۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ایک بنا بنایا ایک سیٹ اپ، ایک گھر، ایک چیز چلا کے کوئٹ کرنا، یہ مبشر لقمان جیسے آدمی کا کام ہو گا، یہ کوئی نہیں کر سکتا۔
ارشد انصاری کا مزید کہنا تھا کہ یہ میں بالکل کہوں گا کہ ہم ایک دوسرے کو بالکل کریٹیسائز کرتے ہیں، لیکن اس کی کوئی حدود و قیود میں رہ کے۔ ہمیں اپنی حدیں پار نہیں کرنی چاہئیں۔ ابھی بات بھی کر رہے تھے میرے سے کہ کالم اور مضمون میں کیا فرق ہے، لیکن اب دیکھیں وہ بڑا فرق ہے، لیکن میں باغی کے لکھاریوں کو یہ ضرور کہوں گا کہ وہ کالم پڑھیں۔ کالم میں، میگزین میں، اس میں بہت ڈفرنس ہے۔ جب آپ اردو کے کالم پڑھیں گے تو آپ کو پتا لگے گا کہ کالم ہے کیا۔ لیکن ابھی مبشر لقمان صاحب جن کالمسٹ کے نام لے رہے تھے خیر وہ تو بہت بڑے لوگ ہیں، ان کی تو اردو اتنی مشکل ہے کہ ہم جب پڑھتے تھے تو اردو کا ترجمہ دیکھنا پڑتا تھا کہ اس کا مطلب ہے کیا، ہمیں تو اردو نہیں تھی سمجھ آتی۔ میں ابھی اظہر سہیل صاحب کی بات کر رہا تھا مرحوم کی، بہت مشکل اردو لکھی، خالد صاحب کو پتا ہو گا یہ بھی کالم پڑھتے رہے ان کے۔ تو کالم ایک علیحدہ ایک چیز ہے، مضمون علیحدہ چیز ہے، میگزین ایک علیحدہ ہے۔تو اس کو، چونکہ آپ ایک لکھاری ہیں اور یہاں پہ ہماری بچیاں بھی، بہنیں اور سب لوگ اس کے رائٹرز ہیں۔ اور مبشر صاحب نے جب بات کی کہ اب یہ جو بکس ہیں وہ انارکلی کے نیچے فرش پہ پڑی ہوں گی اور جوتے وہاں سجے ہوں گے، واقعی اگر ہم نے واقعی قوم بننا ہے تو ہمیں کتاب کو نہیں چھوڑنا۔ ہم نے کتاب کو چھوڑ دیا ہم فارغ ہو گئے۔مبشر لقمان، انہوں نے کتاب ہاتھ میں رکھی۔ اس ملک کے جو نامور لوگ ہیں، حامد میر جیسے، یہ کتاب کو نہیں چھوڑا ان لوگوں نے، اخبار کو نہیں چھوڑا۔ اور یہی ان کی کامیابی ہے کہ آپ نے نہ کتاب چھوڑی نہ اخبار چھوڑا۔ ہم نے کتاب بھی چھوڑ دی، اخبار بھی نہ دیکھا تو آپ بہت پیچھے چلے گئے۔ آپ کو پتا ہی نہیں کہ کرنٹ افیئرز میں ہے کیا، ہو کیا رہا ہے۔ تو وہ کامیاب ہو گا کہ جس نے کتاب ہاتھ میں تھامی ہو گی، اور آپ نے اس سے نکلنا نہیں باہر۔ تو آپ پڑھیں، مطلب ایک شوق پیدا کریں کتاب کا۔ آج کل تو بہت ہی آسان ہے کہ ہر چیز آپ کے موبائل میں ہے، کتاب بھی کھول لیں، اخبار بھی کھول لیں۔یہ تو جس طرح مبشر صاحب نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا... ہم جب پرنٹ میڈیا کے لوگ ہیں، ہم جب آئے تو ہمارا کیریئر جہاں سے شروع ہوا، تو اس وقت یہ ملک یعقوب اعوان صاحب بیٹھے ہیں، تو اتنی خبر جو ہوتی تھی وہ اتنا، وہ گولی کی طرح جا کے جسم میں لگتی تھی لوگوں کے۔ وہ ختم ہو گیا، الیکٹرانک میڈیا کا دور آیا دو ہزار، دو ہزار دس گیارہ میں، الیکٹرانک میڈیا نے بوم کیا، اخبارات گر گئے، اب تو بالکل ہی گئے۔ الیکٹرانک میڈیا کو مارا ڈیجیٹل نے، سوشل میڈیا نے۔ اب وہ دور بھی ختم ہو گیا، میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں آئندہ ایک دو سال میں یہ بڑی سکرینیں بند ہو جائیں گی، یہ بالکل ختم۔اب اے آئی (AI) کا دور ہے، چیٹ جی پی ٹی آ گئی ہے، بچہ ہوم ورک نہیں کرتا اے آئی سے، چیٹ جی پی ٹی سے تو یہ کام ہو گیا ہے۔ تو اب معاملات بالکل ڈفرنٹ ہیں، صحافت فرق ہے، یہ ماڈرن جرنلزم ہے۔ اب چھوڑ دیں اخبار، ٹی وی، یہ وہ۔ اب آپ نے اٹھنا ہے اور آپ نے ان چیزوں کو میٹ کرنا ہے جو دنیا میں ہو رہی ہیں۔ دیکھیں اے آئی کہاں چلی گئی۔ آپ نے اس کو ابھی کمانڈ دینا ہے تو ایک سیکنڈ میں یہ سارا کچھ پانچ منٹ میں آپ کو پریزنٹیشن نکال کے دے دے گی۔ اب کون سا ٹی وی اور کون سا اخبار؟ ہاں، اب ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کی بات ہے۔ یہ باغی کہاں سے سٹارٹ ہوا؟ باغی نام ہی سوشل میڈیا کا ہے، کام ہی وہاں سے ہے، اور اس کی بوم بھی وہی ہے۔تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ مبشر لقمان صاحب آج اس تقریب میں،اتنی مجھے خوشی، حالانکہ میں چار دن بعد آج گھر سے نکلا ہوں صرف اس تقریب کے لیے، کیونکہ مجھے تھوڑا سا بخار تھا، تو میں نے کمٹ کیا تھا، میں نے کہا میں نے ضرور آنا ہے، تو اس لیے آج چوتھے دن میں اس روم میں آیا ہوں حالانکہ میرا دفتر سامنے ہے۔ کیونکہ میری کمٹمنٹ تھی مبشر صاحب سے، اور مجھے بڑا شوق تھا کہ آج جو باغی رائٹرز فورم کا جو فنکشن ہے اس کو دیکھنا چاہیے کہ وہاں پہ ایوارڈ کس کو مل رہے ہیں، لیکن میں تمام ایوارڈ یافتہ کو اپنے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور اس امید کے ساتھ کہ وہ اس اپنے باغی نیٹ ورک کے ساتھ جڑے رہیں گے اور الحمدللہ اس سے زیادہ بہترین لکھ سکیں گے اور باغی کے لیے کام کر سکیں گے۔ابھی مبشر صاحب نے بتایا کہ نوے لوگ باغی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ نوے لوگ تو جیو میں نہیں ہیں۔ اور اتنا بڑا سیٹ اپ، اللہ تعالیٰ مبشر صاحب آپ کو صحت و زندگی، تندرستی دے، آپ اسی طرح اس اپنی فیملی کو لے کے چلتے رہیں۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہر اس چیز کے ساتھ کھڑے ہیں جو آپ کریں گے، آپ کی پوزیٹیوٹی، آپ کی صحافت کے ساتھ ہیں۔ اور نعیم حنیف صاحب نے بھی اعلان کیا، میں یہ دل سے کہتا ہوں کہ اگلا جو باغی رائٹرز فورم کا جو ایوارڈ کا جو بھی فنکشن ہو، وہ پریس کلب کے نثار عثمانی آڈیٹوریم میں ہو گا۔
سینئر صحافی و اینکر پرسن نعیم حنیف کا کہنا تھا کہ میں جو بات کروں، وہ ہمارے لیڈر ہیں، قائد ہیں، سیکرٹری جنرل ہیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے۔مبشر صاحب ایک بڑی امپورٹنٹ بات کر گئے۔ یہاں جو چھوٹی بچیاں میں دیکھ رہا ہوں، اور ان میں لکھنے کا ایک جو رجحان ہے، شاید اس لیے وہ اتنا بولڈلی لکھ رہی ہیں اور باغی کا انتخاب کیا ہے کہ انہیں ابھی اس کام کا پتا نہیں ہے کہ یہ کام ہے کیا۔ جب پتا چلے گا تو یہ مشکل لگنے لگے گا۔ جب ان کے قلم کو زنجیر سے جکڑنے کی کوشش کی جائے گی، جب ان کو پیکا کے نوٹسز سے ڈرایا جائے گا، جب ان کو ڈیفمیشن کے کیسز میں الجھایا جائے گا، تب انہیں سمجھ آئے گی کہ یہ کام کیا ہے۔یہ میں ڈرانے کے لیے نہیں کہہ رہا، یہ سب ہم نے بھگتا ہے۔ بہت سے بڑے نام میں لینا تو چاہتا ہوں، لے بھی لیتا ہوں۔ عطاء الحق قاسمی جیسے، نذیر ناجی مرحوم جیسے، حسن نثار جیسے، نہ ڈرنے والے، نہ جھکنے والے، صرف بکنے والے لکھاریوں کے دور میں آج آپ نے لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اور باغی سے میرا براہِ راست تو کوئی تعلق نہیں ہے، مگر مبشر لقمان، باغی سے میری دوستی ہے۔ ان کی وجہ سے آج ہم یہاں موجود ہیں، اور مجھے نہیں اندازہ تھا کہ باغی جو ہے اتنی ڈیویلپ ویب سائٹ بن چکی ہے۔ بلکہ ڈیجیٹل میڈیا میں آنے سے پہلے بعض اوقات ہم نے کچھ سٹوریز کرنی ہوتی تھیں تو ہم باغی کو دیتے تھے اور ممتاز صاحب کو، وہ شائع ہوتی تھیں۔ اور اس کا اتنا، ارشد صاحب، امپیکٹ تھا، اتنا امپیکٹ تھا کہ آج بڑے سے بڑے اخبار میں خبر چھپنے کے بعد ہمیں واٹس ایپ کرنی پڑتی ہے جس کی خبر ہوتی ہے، لیکن باغی کی خبر پہ جو ہے نا چند گھنٹوں میں ہمیں فیڈ بیک آ رہا ہوتا تھا کہ باغی میں خبر چھپ گئی۔تو میری جو ہے وہ بیسٹ وشز ہیں، مبارکباد ہے، اور ملک بھر سے جو لوگ آئے ہیں سب کو ایوارڈ کی مبارکباد،
بانی صدر آل پاکستان رائیٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ایم ایم علی کا کہنا تھا کہ آج سب سے پہلے مبشر لقمان ، ممتاز اعوان اور ان کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارکباد۔ ،اشاءاللہ بہت خوبصورت یہ جو تقریب سجی ہے۔ مبشر صاحب، میں سمجھتا ہوں کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، صحافت کی دنیا میں ایک بہت بڑا نام ہیں۔ اور ہمارے بھی پروگرام میں جب آپ تشریف لائے تھے، یہاں بطور مہمانِ خصوصی تشریف لائے تھے، اس کے بعد بھی کئی ملاقاتیں ہوئیں۔ جب بھی ان سے ملے، بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔اور میں مبارکباد پیش کروں گا ممتاز اعوان کو جو آج گروپ ایڈیٹر بنے ہیں۔ اور مبشر صاحب نے جو اعلان کیا، یقین کریں دلی خوشی ہوئی۔ کیونکہ جو ممتاز بھائی ہیں، وہ بڑے محنتی انسان ہیں۔ اور جو بھی انسان محنت کرتا ہے، اس کو اس کا ثمر جو ہے وہ ضرور ملتا ہے۔ انہوں نے باغی ٹی وی کے لیے بہت محنت کی، میں نے جب بھی ان کو دیکھا، مصروف اور بھاگتا دیکھا، اور آج انہیں ریوارڈ اس کا ملا۔اس کے علاوہ مبشر صاحب نے بات کی برے وقت میں ساتھ دینے کی۔ تو آج سے کوئی سال دو سال پہلے، مجھ پر بھی اور میرے ادارے پر بھی برا وقت آیا۔ اس وقت جو میرے دائیں اور بائیں ساتھ کھڑے تھے، ان میں ایک ممتاز اعوان بھائی بھی تھے۔ ممتاز اعوان بھائی سے ایک بڑا اچھا تعلق میرا پہلے سے رہا، اور اس کے علاوہ میرا تعلق ان کے علاقے سے بھی ہے، تو حالانکہ ہم کافی عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے، لیکن ملاقاتیں بہت کم تھیں۔ لیکن ممتاز اعوان بھائی اس وقت آ کے میرے ساتھ کھڑے ہوئے، جب مجھے ان لوگوں نے چھوڑا جن پر میں بلائنڈلی ٹرسٹ کرتا تھا۔ کہتے ہیں نا کہ آپ جن لوگوں پہ اندھا ہو کے ٹرسٹ کرتے ہیں، وہ ثابت کرتے ہیں کہ آپ اندھے ہیں۔لیکن اس وقت ممتاز اعوان بھائی جیسے، ملک یعقوب اعوان، اور اس طرح کے بہت سارے نام ہیں، یہ وہ لوگ تھے جو بالکل سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہوئے۔ اور پھر وقت نے ثابت کیا کہ جو لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے تھے، ان کا فیصلہ درست تھا، اور جو کنارہ کر کے گئے تھے، ان کا فیصلہ غلط تھا۔ اور آج جو کنارہ کر کے گئے تھے، وہ چاہتے ہیں کہ ہم دوبارہ اسی مقام پہ آ کے کھڑے ہو جائیں، پر ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ جو مشکل وقت میں چھوڑ جاتا ہے وہ پھر چھوڑ جاتا ہے، اور جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہوتا ہے وہ پھر ہمیشہ ساتھ کھڑا ہوتا ہے، اس سے رابطہ رہے یا نہ رہے۔ابھی مبشر صاحب نے ایک مثال قائم کی، انہوں نے کہا کہ جو مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے ہوئے تھے، وہ چاہے کوئٹ کر گئے، لیکن وہ حصہ دار ہیں۔ اور یہ انہوں نے ایک رول ماڈل سیٹ کر دیا ان لوگوں کے لیے جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اور ممتاز اعوان بھائی ان لوگوں میں سے ہیں جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
سینئر وائس چیئرمین آل پاکستان رائیٹرز فورم ملک یعقوب اعوان کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان صاحب کی اس تقریب میں آنا میرے لیے باعثِ عزت و فخر ہے۔ ارشد انصاری صاحب تو میرے بھائی ہیں۔ جب میں نے صحافت جوائن کی، بڑے وقتوں کا کئی سالوں کا ساتھ ہے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ جو باغی فورم نے یہ شروع کیا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں ان کے اس مقصد میں کامیاب و کامران کرے۔ اور جس طرح بتایا گیا ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ انشاءاللہ تعالیٰ یہ کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں گے، اور یہ ایک صدقہ جاریہ ہے۔ ہم سب کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔میں آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا وائس چیئرمین ہوں، میرے بانی بھی ساتھ بیٹھے ہیں۔ ممتاز اعوان تو میرے عزیز بھی ہیں، بھائی بھی ہیں، ہم ایک جگہ کے ہیں، ایک خون ہے، تو ان سے رابطہ رہتا ہے۔ ہماری سب کی ڈھیروں دعائیں ہیں دل سے، اور انشاءاللہ کامیابی ان کا مقدر ہو گی۔
مسلم لیگ( ن) کی رہنما سائرہ افتخار کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان صاحب کو میں نے جب پہلی دفعہ جاننا شروع کیا تو اس وقت یہ منسٹر تھے۔ ہمارا کوئی ایسا تعلق تو نہیں تھا، لیکن آف اینڈ آن میڈیا میں ان کو دیکھنا.، مجھے لگتا تھا جیسے یہ بڑے ہی، کیا کہنا چاہیے، مغرور کہوں ، یا ایک امپریشن ایسا تھا پرسنیلٹی کا، تھوڑے غصے والے بھی۔ میں صرف یہ کہوں کہ مبشر صاحب، کسی میٹنگ کے سلسلے میں وہاں پہ ملاقات ہوئی تو بڑے ویل ڈریسڈ، سمارٹ، ایز آلویز، جیسے اب بھی ہیں۔ تو میں، اب میں کہتی ہوں کہ واقعی یہ بہت اچھے ہیں۔آج ابھی میں نے ان کی جو ساری سپیچ سنی، انہوں نے اپنا جو سٹانس ہے یہ ہٹے نہیں ہیں اس سے۔ اور آج انہوں نے یہ اعلانات کیے ہیں، اور ان لوگوں کو یاد رکھا ہے جو مشکل وقت میں، جب کشتی منجدھار میں تھی، تو ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے ٹائٹینک میں سے چھلانگیں نہیں لگائیں، وہ ان کے ساتھ رہے۔ اور اب بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے ان کو شیئر ہولڈر بنانا ہے، میں نے ایسی نظیر کہیں نہیں دیکھی۔یہ چیز واقعی بہت بڑی ہے سر۔ اور اللہ کرے اسی طرح ہمیشہ آپ کی عزت، وقار اور آپ کے باقی تمام معاملات کے اندر اللہ تعالیٰ کی بلیسنگ ہو، رحمت ہو۔اور مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ یہاں پر اتنی ینگ بچیاں جو ہیں، وہ پورے پاکستان سے... اس کا مطلب ہے لوگوں میں لکھنے کا بھی شوق ہے، اچھا لکھنا، اچھا پڑھنا، اور یہ ایک اچھی چیز ہے مثبت سوچ کے لیے۔ سو، آل مائی بیسٹ وشز۔ جیسے مبشر صاحب نے کہا کہ میں نے سٹیپ ڈاؤن کیا ہے اور آگے موقع دیا ہے، اللہ تعالیٰ اس فورم کو مزید پھلنے پھولنے کی توفیق دے۔ آل دی بیسٹ، تھینک یو۔
تقریب کے دوران لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ باغی رائٹرز فورم کی جانب سے 40 قلم کاروں کے کالمز پر مشتمل کتاب کی اشاعت،قلم کاروں میں کتاب بھی تقسیم کی گئی،قبل ازیں پر تکلف ناشتے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔
مزید پڑھیں





