ہفتہ، 28 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد میں سیل کیا گیا گھر امان اللہ نامی مشکوک شخص کا نکلا،مولانا فضل الرحمان کا کعئی تعلق نہیں


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس فور میں ہفتہ کی صبح ایک گھر کو قانون کے مطابق سیل کیا گیا یہ گھر امان اللہ نامی ایک مشکوک شخص کا ہے,جس کی شہریت اور اثاثوں کے حوالے سے سنگین شکوک و شبہات موجود ہیں۔


رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ گھر نہ مولانا فضل الرحمان کے نام پر ہے، نہ ان کے خاندان کے کسی فرد کے نام پر اور نہ ہی مولانا فضل الرحمان یا ان کے خاندان کا کوئی فرد اس گھر میں کرایہ دار کی حیثیت سے رہائش پذیر تھا یعنی اس گھر سے مولانا فضل الرحمان اور ان کے خاندان کا نہ کوئی مالکانہ تعلق ہے اور نہ ہی کرایہ داری کا۔


عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص کے گھر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی پر واویلا کرنے کا کوئی جواز نہیں,کارروائی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کا مکمل خیال رکھا گیا، موقع پر کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں ہوئی اور خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔


رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ امان اللہ پاکستانی شہری نہیں ہے اور نہ ہی اس کے پاس اس گھر سے متعلق مطلوبہ دستاویزات موجود ہیں، اس لیے گھر کو سیل کرنے کی کارروائی مکمل طور پر قانون کے مطابق ہے۔


دوسری جانب وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے جی سکس فور میں گھر سیل کیے جانے کے معاملے پر وضاحت کی کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے بائی لاز کے تحت کسی ایسے شخص کو گھر الاٹ نہیں کیا جاسکتا جو پاکستانی شہری نہ ہو۔


ان کے مطابق اسی بنیاد پر گھر کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا اور مکینوں کو اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے بلایا گیا، تاہم ان کی عدم پیشی پر سی ڈی اے نے گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کرکے اسے سیل کر دیا۔