کراچی: محمود آباد میں گیس سلنڈر دھماکے سے گھر میں آگ لگ گئی، عمارت کا حصہ منہدم

مصنف:
کراچی کے علاقے محمود آباد میں گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت گھر میں موجود افراد میں سے ایک خاتون کے علاوہ تمام کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، جبکہ علاقے کے مکینوں کی بڑی تعداد بھی وہاں جمع ہوگئی۔ حکام کی جانب سے عمارت کے متاثرہ حصے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جانی و مالی نقصان سے متعلق تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں 6 منزلہ عمارت گرنے سے 12 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ 5 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
مزید پڑھیں



مریم نواز کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان
49 منٹ پہلے

قانون سڑکوں اور ٹاک شوز میں نہیں بنتا,شرجیل میمن
1 گھنٹہ پہلے

