ہفتہ، 28 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مریم نواز کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان

cm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیا ہے-


تلہ گنگ میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ علاقے میں ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بھی تعینات کیے جائیں گے انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے انٹرویوز بھی کرلیے ہیں اور کل سے تلہ گنگ میں ضلعی انتظامیہ اپنا کام شروع کردے گی،تلہ گنگ کی ترقیاتی ضروریات کے لیے 2 ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم جھوٹے وعدے کرنے والے اب پیچھے رہ گئے ہیں اور تاریخ نے انہیں ملیامیٹ کردیا ہے تلہ گنگ میں 300 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں اور انہوں نے پہلے کبھی اس علاقے کو اتنا خوبصورت نہیں دیکھا۔ نواز شریف کی بیٹی نے تلہ گنگ کے عوام کی خدمت کی ہے اور علاقے کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔


مریم نواز نے علاقے میں پانی کی قلت کو بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹمن ڈیم مکمل کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر ڈیم بھی تعمیر کیے جائیں گے آئندہ 2 سال میں تلہ گنگ کی تقدیر مزید بدلے گی اور وہ علاقے کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے بعد یہاں سے جائیں گی۔