ہفتہ، 28 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حق نواز تالپور سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

Pakistan Bar Council

الیکشن کمشنر بیرسٹر رحمان عزیز ملک نے کامیاب امیدواروں کے نتائج جاری کر دیے، جس کے مطابق حق نواز تالپور سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔


صدر کی نشست پر حق نواز تالپور نے 2 ہزار 663 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ عامر نواز وڑائچ ایک ہزار 697 ووٹ لے کر دوسرے، جاوید احمد چھتاری 377 ووٹ لے کر تیسرے اور عرفان حسن 23 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔


آنریری ٹریژرر کی نشست پر جاوید علی سانگی 2 ہزار 289 ووٹ لے کر منتخب ہوگئے، جبکہ چوہدری سجاد علی نے ایک ہزار 363 اور محمد حنیف نوناری نے 958 ووٹ حاصل کیے جبکہ آنریری جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر آر بی قریشی (رسول بخش) نے 2 ہزار 337 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ محمد عمران نے 2 ہزار 284 ووٹ حاصل کیے۔


ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری (ویمن افیئرز) کی نشست پر صدف گل میمن 1571 ووٹ لے کر منتخب ہوگئیں۔ اس نشست پر شاہدہ کمال علوی نے 785، مہ جبین راجپوت نے 779، سیدہ فرحین زہرہ نے 629، شائستہ قیصر (دعا لطیف) نے 503 اور تسلیم اختر نے 382 ووٹ حاصل کیے۔


منیجنگ کمیٹی کی نشستوں پر محمد ظریف لاکھو نے 2 ہزار 468 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ آفتاب علی سولنگی 2 ہزار 235، عباس سلیم خان 2 ہزار 145، امتیاز علی جوگی 2 ہزار 114، محمد علی پھلپوٹو 2 ہزار 64، اعجاز چانڈیو 2 ہزار 13، عرفان علی چنہ ایک ہزار 958، لیلا رام ایک ہزار 901 اور نازیہ ناز ایک ہزار 832 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔