اتوار، 29 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران نے حملوں میں امریکی فوج کے اسٹارلنک سے زیادہ مہنگا اسٹارلنک انٹرنیٹ استعمال کیا، امریکی اخبار کا انکشاف

musk

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس ’اسٹارلنک‘ کا استعمال کیا۔


امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ایرانی فوج نے امریکی حملوں کے نتیجے میں روایتی مواصلاتی نظام متاثر ہونے کے بعد اسٹارلنک کے ذریعے اپنے فوجی دستوں کے درمیان رابطے برقرار رکھے اور بغیر پائلٹ کے حملہ آور ڈرونز کی کارروائیوں کو مربوط کیا۔


رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایلون مسک کو مارچ کے پہلے ہفتے میں اسٹارلنک کے غیر مجاز استعمال کا علم ہوا جن کا تعلق امریکی افواج کے خلاف ایران کی کارروائیوں سے جوڑا گیا، جس پر وہ شدید برہم ہوئے، اسپیس ایکس نے بعد ازاں سروس کے غیر مجاز استعمال کو روکنے کے لیے صارفین کی شناخت اور ڈیوا ئسز کی فروخت سے متعلق پابندیاں سخت کردیں۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی فوج بھی اسٹارلنک کے فوجی ورژن ’اسٹار شیلڈ‘ (Starshield) کو ڈرون آپریشنز میں ا ستعمال کر رہی تھی,اور اس کے لیے زمینی کارروائیوں والا سستا پلان استعمال کیا،تاہم رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اس مقصد کے لیے زمینی استعمال کا نسبتاً سستا پیکیج حاصل کر رکھا تھا۔


رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کو پیش کی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں ایرانی فوج کی جانب سے اسٹارلنک کے استعمال کی تفصیلات بیان کی گئی تھیں۔


یکم مارچ کو کویت کی شعیبہ بندرگاہ پر امریکی فوجی اڈے پر ایرانی ڈرون حملے کے چند گھنٹوں بعد اسپیس ایکس نے تیز رفتار طیاروں کے لیے شناخت کی تصدیق لازمی قرار دی اور ماہانہ فیس 60 ڈالر سے بڑھا کر 200 ڈالر کر دی،ایلون مسک نے ایکس پر لکھا تھا کہ ویپن سسٹم میں کمرشل اسٹارلنک کا استعمال قوانین کے خلاف ہے اور پکڑے جانے پر سرو س بند کر دی جاتی ہے۔