یورپ میں روس سے منسلک تخریبی کارروائیوں میں جانی نقصان کے خدشات

یورپ میں روس سے منسلک تخریبی کارروائیوں میں اضافے نے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے خدشات پیدا کردیے ہیں-
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ادارہ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز (آئی آئی ایس ایس) نے خبردار کیا ہے کہ روس سے منسلک عناصر یورپی ممالک میں ایسے حملے کر رہے ہیں جن کا مقصد یوکرین کی حمایت کو کمزور کرنا ہے۔
تھنک ٹینک کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران روس سے منسوب مشتبہ تخریبی واقعات میں 16 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ آتش زنی اور دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیے جانے والے حملوں کی تعداد دگنی ہوگئی۔
رپورٹ میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غلط اندازے یا کسی کارروائی کے بے قابو ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں، کیونکہ صورت حال میں غلطی کی گنجائش کم ہوتی جا رہی ہے۔
تحقیق کے مطابق ان کارروائیوں میں اکثر ایسے افراد کو استعمال کیا جاتا ہے جنہیں اس نوعیت کے کام کا تجربہ نہیں ہو تا، تاہم تفتیش کاروں نے زیادہ پیچیدہ طریقے بھی سامنے آنے کی نشاندہی کی ہے ان میں ایسے دھماکا خیز آلات شامل ہیں جنہیں مقررہ وقت یا دور سے دھماکے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔
جرمنی اور پولینڈ کو خاص طور پر خطرے سے دوچار قرار دیا گیا ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے ذرائع نقل و حمل اور صنعتی نیٹ ورک یوکرین کو فوجی اور دیگر سامان پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 سے ستمبر 2026 کے دوران پولینڈ میں ماسکو سے منسلک 29 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ ان میں ایک ریلوے لائن پر دھماکا بھی شامل تھا، جس سے یوکرین کو سامان پہنچانے کے لیے استعمال ہونے والا راستہ متاثر ہوا, تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ ان واقعات کے نتیجے میں جوابی کارروائیوں اور کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
مزید پڑھیں





