اتوار، 29 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خواجہ سعد رفیق کی ملک میں نئی سیاسی جماعت بنانے سے متعلق خبروں کی تردید

Khawaja Saad Rafique

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ملک میں نئی سیاسی جماعت بنانے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی تاہم ایک سول سوسائٹی تحریک تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔


فیس بک پوسٹ پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں یا میرے رفقاء نئی سیاسی جماعت نہیں بنا رہے، اس حوالے سے پھیلا ئے جانے والا پروپیگنڈا، خبریں یا تجزیے درست نہیں ہیں, سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار، اعلٰی تعلیم یافتہ ٹیکنو کریٹس،بزنس مین، قانون دانوں، دینی اسکالرز،ریٹائرڈ سول و فوجی افسران اورنمایاں سیاسی و صحافتی شخصیا ت پر مشتمل قومی بیداری کی ایک تحریک تشکیل دی جا رہی ہے جو کہ جماعتی دھڑے بندیوں سے بالاتر ہوگی، تحریک کو الیکشن کمشن میں رجسٹرڈ نہیں کروایا جائے گا۔


انہوں نےکہا کہ تحریک کا مقصد قومی زندگی کےمختف شعبوں میں تحقیق، علم، غور و فکر، مکالمے اور کامیاب عا لمی تجربات کی روشنی میں سیاسی، انتخابی، انتظامی، عدالتی، تعلیمی اور ادارہ جاتی اصلاحات تجویز کرنا ہے تاکہ گور ننس کے فرسودہ نظام سے نجات پا کر پاکستان آگے بڑھ سکے ہم نے جہاں پہنچنا تھا پہنچ چکے، اب مستقبل نوجوان کا ہے اسے ورثے میں ایک دھندلا، لڑکھڑاتا،غیر منصفانہ یا آمرانہ رویوں کی دلدل میں ڈوبا ہوا پاکستان نہیں بلکہ ایک چمکتا د مکتا روشن اور آگے بڑھتا جمہوری پاکستان دے کر جانا ہے۔


انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کی اس تحریک میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور جماعتی وابستگیوں سے دور ماہرین سب شامل ہیں۔ ہمارے قافلے میں شامل ہونے والے افراد کی سیاسی وابستگیوں پر کوئی پابندی نہیں، آپ اپنی پسندیدہ جماعت میں رہیں یا کسی بھی جماعت میں نہ ہوں لیکن حق کو حق کہا جائے گا اور غلط کا ساتھ نہیں دیا جائے گا۔


سعد رفیق نے کہا کہ صلے و ستائش کے طلبگار، جلد باز، چاپلوس، انتہا پسند، غیر جمہوری، منتقم مزاج، اقتدار کے بھُوکے، احکامات لینے والے یا کسی بھی کلٹ کے فالوورز ہمارے قافلے کا حصہ نہیں ہوں گے، ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ایک صحیح معنوں میں ایک جدید اسلامی، جمہوری، آئینی، منصفانہ،پروگریسو، پرامن،متحد، پرامن، متحد،مستحکم، خو شحا ل ریاست دیکھنا چاہتے ہیں، اندورنی قوی تنازعات طاقت کی بجاۓ مکالمے اور رابطوں کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ہم افراد یا دھڑوں کی نہیں، محض، آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہمارے یہاں بہت سی سیا سی و مذہبی جماعتیں اور سوچیں موجود ہیں، ان کے بیچ ہم آہنگی پیدا کرنا اور انھیں اندرونی جمہوریت کے لیے قائل کر نا ہمارے مشن کا حصہ ہے, ہماری فیصلہ سازی میں علم، محنت، مہارت اور دیانتداری سے کام کرنے والوں کے لیے کو ئی گنجائش نہیں ہے، اسکا راستہ نکالنا ہوگا,پاکستان کی سول سوسائٹی کو اپنے حقوق کی حفاظت، فرسودہ نظام سے نجا ت اور ریاست کو سب کے لیے ماں جیسا بنانے کے لیے اٹھنا، متحد ہونا اور جاگنا ہوگا۔