پاکستان آرمی کے دستے سعودی عرب میں تعیناتی کیلئے روانہ

پاکستان آرمی کے دستے سعودی عرب میں تعینات ہونے کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ طے شدہ دفاعی معاہدوں اور تعاون کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب جانے والے فوجی دستوں کی روانگی سے قبل گزشتہ روز الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔
تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقامی، پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور لاہور کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عمر بشیر بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستوں کی تعیناتی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت دا ری اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ یہ تعیناتی سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب کی سرزمین پر رہتے ہوئے طے شدہ ذمہ داریاں اور دفاعی تعاون کےمتفقہ فریم ورک کےتحت فرائض انجام دیں گے اس تعیناتی سےابھرتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کےتناظر میں سعو دی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان حرمین شریفین کے تقدس اور سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے,تقریب میں دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں





