اتوار، 29 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکی ڈرون حملے میں ماہی گیر کشتی کو نشانہ بنایاگیا، ایران کا الزام

DEBUG URL: امریکی ڈرون حملے میں ماہی گیر کشتی کو نشانہ بنایاگیا، ایران کا الزام

تہران نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی ڈرون نے ملک کے ساحلی علاقے میں ماہی گیروں کی ایک کشتی کو نشانہ بنایا، جس میں 3 افراد سوار تھے۔


الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون نے آبنائے ہرمز کے قر یب ایران کے ساحلی علاقے سیریک کے نزدیک ماہی گیر کشتی پر حملہ کیا،دو افراد کو بچا کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ تیسرے شخص جو کشتی کا مالک ہے کی تلاش جاری ہے۔


ایرانی بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آبنائے کے مشرق میں ایک آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ (naval mine) سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔


خطے میں ان واقعات کے باعث آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر کے اطراف کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔