اتوار، 29 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کابل:طالبان فورسز کی فائرنگ سے پنجشیر کے 6 نوجوان جاں بحق


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان فورسز کی فائرنگ سے پنجشیر سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔


افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق نوجوانوں کو کارتہ نو کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر نہ رکنے کے بعد نشانہ بنایا گیا 6 نوجوان آپس میں رشتہ دار اور دوست تھے اور ایک شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھےواقعہ بدھ کی علی الصبح کابل کےآٹھویں پولیس ڈسٹرکٹ کے علاقے سرِ تپہ میں پیش آیا۔


ذرائع کے مطابق نوجوانوں میں سے ایک کے پاس پستول تھا اور اس خدشے کے باعث گاڑی چیک پوسٹ پر نہیں روکی گئی کہ تلاشی کے دوران اسلحہ برآمد ہو سکتا ہے, طالبان فور سز نے گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔


ایک رشتہ دار کے مطابق گاڑی گیس پر چلتی تھی اور فائرنگ سے اس کا گیس سلنڈر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی, اس نے الزام عائد کیا کہ گاڑی سے باہر نکلنے کی کوشش کرنے والوں پر بھی فائرنگ کی گئی۔


عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں جھلس چکی تھیں اور ان پر گولیوں کے نشانات بھی موجود تھے, متاثرین کے ایک رشتہ دار نے 5 نوجوانوں کی شناخت فیروز، فرزاد ایوبی، خدا داد، زبیر اور نواز کے ناموں سے کی ان کی عمریں اور تعلق پنجشیر کے مختلف د یہات سے بتایا گیا ہے۔ چھٹے نوجوان کی شناخت رپورٹ میں نہیں بتائی گئی۔


دوسری جانب کابل میں طالبان پولیس کمان کے ترجمان خالد زدران نے بدھ کو دعویٰ کیا تھا کہ ان کےاہلکاروں نے مسلح جھڑپ کے دوران 6 مبینہ ڈاکوؤں کو ہلاک کیا اور ان کے قبضے سے 3 پستول اور 2 چاقو برآمد کیےنوجوانوں نے پولیس کےرکنے کے احکامات با ر بار نظرانداز کیے تھے۔


متاثرین کے ایک رشتہ دار نے الزام لگایا کہ طالبان نے لاشیں 24 گھنٹے تک اہل خانہ کے حوالے نہیں کیں اورخاندانوں سےمیڈیا سےبات نہ کرنےکی یقین دہانی بھی طلب کی ادھر پنجشیر اسٹڈیز سینٹر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ہدف بنا کر قتل کرنے کا واقعہ قرار دیا اور کہاکہ کسی بھی الزام کی بنیاد پر افراد کو منصفانہ عدالتی کارروائی کے بغیر قتل نہیں کیا جا سکتا۔