اتوار، 29 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان کی خلائی صلاحیتوں میں اضافے پر  بھارت میں تشویش


پاکستان کی خلائی صلاحیتوں میں اضافے پر  بھارت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی-


غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کی بڑھتی ہوئی خلائی صلاحیتیں بھارت کے لیے سکیورٹی تشویش بن گئی ہیں بھا رتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل این ایس راجا سبرامنی کا کہنا ہے پاکستان صرف چینی معاونت پر انحصار نہیں کررہ ا بلکہ سپارکو کے ذریعے اپنی مقامی صلاحیتیں بھی بڑھا رہا ہے،یہ بیان حال ہی میں نئی دہلی میں ایک سیمینار کے دو ران سامنے آیا-


جنرل این ایس راجا سبرامنی نے چین کی مدد اور ترکیہ کے ممکنہ تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی فوجی خلائی صلاحیتوں کو تیزی سے ترقی دے۔


جنرل راجا سبرامنی نے کہا کہ چین کی مدد سے پاکستان کی خلائی صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جو چین کی دیگر شعبوں میں صلاحیتوں کے ساتھ بھارت کے لیے غور طلب ہے-


پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ بات چین کے شینژو 24 خلائی مشن کی روانگی سے متعلق سوال کے جواب میں کہی گئی، جس کے عملے میں پاکستان کے محمد ذیشان علی بھی شامل ہیں-


جنرل راجا سبرامنی نے کہا کہ اب ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا ہو گا کہ ترکیہ کے پاس بھی یہ صلا حیت موجود ہو گی اور چین کے پاس جو بھی صلاحیتیں ہیں، خصوصاً انٹیلی جنس، پوز یشننگ، نیویگیشن اور ٹائمنگ وغیرہ کے شعبوں میں، وہ پاکستانیوں کو بھی دستیاب ہوں گی لہٰذا ہمیں اپنی حکمتِ عملی مرتب کرتے وقت ان تمام عوامل کو مدنظر رکھنا ہو گا پ اکستان کی کی انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کی صلاحیتیں بہتر ہوں گی۔ لیکن ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنی صلاحیتوں میں اضافے پر توجہ دینا ہو گی۔‘


یاد رہےکہ پاکستانی خلاباز ذیشان علی چینی خلابازوں کے ساتھ چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں، 25 نومبر کو خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی ذیشان علی پانچ سے دس روز خلا میں گزاریں گے اور تحقیقاتی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔