ہٹلر کا روپ دھارنے اور نازی رہنما کی تعریف کرنے والے ڈچ شہری کو 8 ماہ قید کی سزا

جرمنی کی عدالت نے نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کا روپ دھارنے اور اس کی تعریف میں بیانا ت دینے والے 59 سالہ ڈچ شہری اسٹیفن وائی کامپ کو 8 ماہ قید کی سزا سنادی,تاہم یہ سزا 3 سال کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔
جرمن نشریاتی ادارے ڈبلیو ڈی آر (WDR) کے مطابق ڈچ شہری اسٹیفن وائی کامپ کو جمعہ کے روز شہر مونسٹر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں وہ ہٹلر کے مخصوص انداز کے بالوں اور مونچھوں کے ساتھ طویل چمڑے کا کوٹ پہن کر آیا تھا, عدالت نے اسے نفرت انگیز ی اور نازی دور کی تعریف کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔
https://x.com/RT_com/status/2126695961531731978?a=FKstdin6ghx0U-KGYQQ&s=20
مقدمے کا تعلق جولائی 2025 میں مونسٹر میں ایک انتہائی دائیں بازو کے مظاہرے سے ہے، جہاں ملزم نے ایک ویڈیو انٹرویو میں ہٹلر کو ذہین قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی تھی دورانِ سماعت بھی اس نے اپنے سابقہ بیانات کی تائید کی اورہٹلر سے اپنی عقیدت کا اظہا ر کیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کے عوامی بیانات نے نازی حکومت کے مظالم کا شکار ہونے والوں کی توہین کی اور عوامی امن کو متاثر کیاملزم نے آزادی اظہار رائے کو بنیاد بناتے ہوئے بر یت کی استدعا کی تھی,لیکن جج نے قرار دیا کہ یہ بیانات ہولوکاسٹ کے متاثرین کی توہین اور عوامی امن میں خلل کا باعث بن سکتے ہیں-
عدالت نے 8 ماہ قید کی سزا تین سال کے لیے معطل کردی، جبکہ ملزم کو ایک ہزار یورو جرمانہ اور عدالتی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ ملزم نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں





