Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات


وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی ہے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی شریک تھے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔وزیر اعظم شہباز شریف امریکا اور ایران کے درمیان دیرپا امن کے لیے پُرامید ہیں، کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا۔