جمعہ، 13 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

انتخابی اصلاحات کمیٹی، ن لیگ نے 11 ارکان کے نام فائنل کرلیے


انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام فائنل کرلئےجبکہ پی ٹی آئی سے ارکان کی نامزدگی کیلئے رابطے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے مسلم لیگ ن کیجانب سے فائنل کیے گئے ناموں میں اعظم نذیر تارڑ،اسحاق ڈار اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی شامل ہوں گے۔


کمیٹی کے دیگر ارکان کیلئے طارق فضل چوہدری کی اسحاق ڈار سے مشاورت مکمل ہوگئی جس میں طے پایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کرکے اصلاحاتی کمیٹی کے لیے نام مانگے جائیں گے ۔ انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن پی ٹی آئی کی جانب سے نام آنے کے بعد جاری ہوگا۔