انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح پر صدر مملکت اور وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

سہ ملکی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے نےایک وکٹ سے فتح حاصل کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کوسراہا، کہا کھلاڑیوں نے عزم،حوصلے اور بہترین کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو یادگار فتح سے ہمکنارکیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہر رن، ہروکٹ اور ہر کیچ میں قومی ٹیم کا جذبہ، نظم وضبط اور صلاحیت نمایاں رہی، شاداب خان اور حارث رؤف کی آخری وکٹ کی شراکت نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، شاداب خان کی شاندار سنچری نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ لاہور کے کرکٹ شائقین کا شور پوری قوم کی آواز بن گیا، قومی ٹیم کی کامیابی نے لاکھوں پاکستانیوں کے دل خوشی سے بھر دیئے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اورپوری ٹیم کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آج کے میچ کو تاریخ کے سنسنی خیزمقابلوں میں سے ایک قرار دے دیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کرکٹ کا شاندار مقابلہ ہوا،قذافی اسٹیڈیم تاریخی میچوں کے حوالے سے ایک مقام رکھتا ہے۔ جیتنے کی کوئی امید نہیں تھی، شاداب خان نے بہترین اننگز کھیلی،شائقین خوب محظوظ ہوئے۔
مزید پڑھیں





