Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی 25 سالہ رفاقت، خصوصی جشن کی تیاریاں شروع


شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن اپنی پہلی ملاقات کو 25 سال مکمل ہونے پر لندن سے دور ایک خصوصی اور پُرسکون وقت ایک ساتھ گزارنے کی تیاری کررہے ہیں۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے رواں سال اپنے بڑے بیٹے شہزادہ جارج کے ایٹن کالج میں تعلیم کے نئے مرحلے کا آغاز بھی دیکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی جوڑا اپنی پہلی ملاقات کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر لندن سے باہر کسی پُرسکون مقام پر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ولیم اور کیٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اپنے بچوں کے ساتھ بھرپور وقت گزارا، تاہم اب دونوں کچھ وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزارنے کے خواہش مند ہیں۔ شہزادہ جارج کے ایٹن کالج جانے اور شہزادہ لوئس کی موسم گرما کی تعطیلات کے بعد لیمبروک اسکول میں تعلیم دوبارہ شروع ہونے کے بعد ولیم اور کیٹ ایک خصوصی اور ضروری تفریحی دورے پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رپورٹس میں شاہی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں کو یقین نہیں آرہا کہ ان کی پہلی ملاقات کو 25 سال گزر چکے ہیں، تاہم ان کے درمیان آج بھی ایک دوسرے کے لیے وہی جوش و جذبہ موجود ہے جو پہلی ملاقات کے وقت تھا۔ اگرچہ ابھی یہ واضح نہیں کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن اپنی 25 سالہ رفاقت کی تکمیل پر کہاں جائیں گے، تاہم شاہی ذرائع کے مطابق دونوں کسی پُرسکون کاٹیج میں کچھ وقت گزارنے کے لیے خفیہ طور پر روانہ ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی پہلی ملاقات 2001 میں اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف سینٹ اینڈریوز میں ہوئی تھی، جہاں دونوں زیرِ تعلیم تھے۔