Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی ٹی اے موبائل انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ وزارت داخلہ کی ڈائریکشنز پر کرتا ہے،شزہ فاطمہ خواجہ


وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا فیصلہ وزارت داخلہ کی ہدایات پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کرتی ہے، تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے تاحال پی ٹی اے کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی ہدایت یا درخواست موصول نہیں ہوئی۔

شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزارت داخلہ سے پی ٹی اے کو ابھی تک موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش سے متعلق کوئی درخواست نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سے دو سال کے دوران قومی سطح پر انٹرنیٹ سروس بند نہیں کی گئی۔ وزیرِ آئی ٹی کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری وزارت داخلہ کی ہے اور اگر پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کی ضرورت پیش آئی تو یہ اقدام محدود پیمانے پر کیا جائے گا۔

شزہ فاطمہ خواجہ نے امید ظاہر کی کہ حالات قابو میں رہیں گے اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL