Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز نمایاں کمی

gold price in pakistan today

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد گزشتہ چار روز کے دوران فی تولہ سونا 11 ہزار 900 روپے سستا ہو چکا ہے۔

آج بھی سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL