اتوار، 18 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی ٹی آئی رہنما نے لانگ مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار سہیل آفریدی کو قرار دے دیا، ذرائع


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ایک رہنما نے مارچ کی ناکامی کا ذمہ دار سہیل آفریدی کو قرار دیا، سہیل آفریدی نے قیادت کو لانگ مارچ پلان سے لاعلم رکھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر شرکا نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار محمود خان اچکزئی کو قرار دیا، اجلاس میں ایک اہم رہنما نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ مردان سے سی ایم ہاؤس کیوں گئے؟ جس کے جواب میں ایک رہنما نے کہا کہ لوگ کم تھے، اس لیے وزیراعلیٰ نے مردان میں قیام نہیں کیا۔

کور کمیٹی اجلاس میں بیرسٹر سیف سے متعلق بھی گفتگو کی گئی، کمیٹی کے ایک رکن نے بیرسٹرسیف کو دوبارہ فعال کرنے کی تجویز دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ لائحہ عمل کے لیے آج رات دوبارہ کور کمیٹی نے اجلاس طلب کیا ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر کبھی میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔