اتوار، 18 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

فیصل آباد، معروف ایلفی برانڈ کے مالک میاں ریحان اشرف قتل


معروف ایلفی برانڈ کے مالک میاں ریحان اشرف قتل، چناب کلب کے باہر سے پجارو چوری کرنے والے ملزمان کی فائرنگ تفصیلات کے مطابق معروف ایلفی برانڈ کے مالک اور جمسا کمپنی* کے بزنس مین میاں ریحان اشرف کو اپنی چوری شدہ پجارو کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، نامعلوم ملزمان نے جڑانوالہ روڈ پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق میاں ریحان اشرف فیملی تقریب میں شرکت کے لیے چناب کلب آئے تھے، جہاں سے نامعلوم ملزمان ان کی پجارو چوری کرکے فرار ہوگئے۔ گاڑی چوری ہونے کا علم ہونے پر میاں ریحان نے مبینہ طور پر ٹریکر کے ذریعے گاڑی کی لوکیشن معلوم کی اور ملزمان کا تعاقب شروع کردیاذرائع کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر بندو خان کے قریب انہیں اپنی مسروقہ گاڑی کا سراغ ملا۔


میاں ریحان گاڑی کے قریب پہنچے تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ گردن پر گولی لگنے کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد سے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کی تحقیقات کے لیے کارروائی جاری ہے۔