اتوار، 18 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سہ ملکی سیریز: پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے گلابی کٹ میں کھیلے گی


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چھاتی کے سرطان سے آگاہی، بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچ کو پنک ربن مہم کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ کے دوران خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ پاکستانی کرکٹرز خصوصی طور پر تیار کردہ گلابی کٹ پہن کر میدان میں اتریں گے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری سہ ملکی سیریز کے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کو چھاتی کے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

اس موقع پر انگلینڈ کی ٹیم، میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز کو بھی گلابی ربن پہننے کی دعوت دی جائے گی، جبکہ میچ میں خصوصی طور پر تیار کیے گئے گلابی اسٹمپس استعمال ہوں گے۔