بدھ، 25 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

"وزیراعلیٰ میری لیڈر ہیں"،اسپیکر پنجاب اسمبلی کی مریم نواز سے اختلافات کی تردید

malik ahmad

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی مریم نواز سے اختلافات کی تردید، کہا وزیراعلیٰ میری لیڈر ہیں

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ اختلافات اور ناراضی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز ان کی لیڈر ہیں اور وہ ان کے کارکن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے ساتھ ان کی کبھی لڑائی ہوئی ہی نہیں تھی۔

سرگودھا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے مریم نواز کے ساتھ مبینہ اختلافات اور صلح سے متعلق سوال کیا، جس پر ملک محمد احمد خان نے واضح کیا کہ ان کے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز ان کی قائد ہیں اور وہ خود کو ان کا کارکن سمجھتے ہیں۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ جب کبھی لڑائی ہوئی ہی نہیں تو صلح کا سوال بھی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے سیاسی تعلق اور وابستگی کو واضح کیا۔