Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پی ٹی آئی کو پیغام دیا کہ طاقت استعمال کی تو 9 مئی کے بعد ملنے والی سہولتیں ختم ہونگی: رانا ثناءاللہ

rana sana

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ اٹل فیصلہ ہے کہ کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا ہے کہ اگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو 9 مئی کے بعد ملنے والی تمام سہولتیں ختم کردی جائیں گی۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہوگا۔ پریس کانفرنس میں سہیل آفریدی نے کہا کہ راستے میں کتنی ہی رکاوٹیں کیوں نہ کھڑی کردی جائیں، لانگ مارچ ہر صورت ہوگا اور پرامن ہوگا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ دوسرے صوبوں سے آنے والے سرکاری اہلکار خیبر پختونخوا کے سرکاری اہلکاروں سے الجھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس سیکریٹریٹ سے صوبہ چلتا ہے، اسے مبینہ جعلی تھریٹ کے نام پر بند کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ کو 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور ریجن کے قافلے 4 اکتوبر کو صوابی پہنچیں گے، جبکہ 5 اکتوبر کو صوابی سے قافلہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔

۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL