Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 33 دہشتگرد ہلاک


راولپنڈی: بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنتہ الخوارج اور فتنتہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جامع انسداد دہشت گردی کارروائیاں جاری ہیں۔ 21 ستمبر 2026 سے اب تک 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج و دہشت گرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔ 24 ستمبر کو آپریشن شعبان کے تسلسل میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی مزید کمین گاہیں تباہ کردیں۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہوگئے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں اب تک ہلاک ہونے والے خوارج کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ علاقے سے دہشت گردی کے خطرے کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رکھنے کا بتایا گیا ہے۔ دوسری کارروائی 25 ستمبر 2026 کو ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کمین گاہ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان سے منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک میں غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بلا تعطل انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL