سیکورٹی فورسز کی بلوچستان میں کاروئیاں،7 دہشتگرد جہنم واصل

مصنف:
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے7 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے
پنجگورکے علاقے فتح علی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5دہشت گرد ہلاک کردیئے، کارروائی کے دوران ہلاک فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا،سیکیورٹی فورسز کی ضلع کچھی کے علاقےدھاڈرمیں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، خفیہ اطلاعات پر کچھی میں کی گئی مؤثر کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ، سکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے اورامن وامان کے قیام کیلئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں
مزید پڑھیں





