سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، تازہ کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقوں گورندر اور ماشکیل میں مختلف کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ماشکیل میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
مزید پڑھیں





