کوئٹہ: مہنگا آٹا فروخت کرنے پر 7 ڈیلرز گرفتار

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے سریاب روڈ اور سبزل روڈ پر مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے کے الزام میں سات آٹا ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔ ‘ اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر نے مختلف آٹا ڈیلرز کی دکانوں کا معائنہ کیا اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کا جائزہ لیا۔
کارروائی کا مقصد شہریوں کو مقررہ قیمتوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانا اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کرنا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ کی ہدایات کے مطابق گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔انتظامیہ کے مطابق قیمتوں پر کنٹرول کے لیے بازاروں اور دکانوں کی نگرانی مزید مؤثر بنائی جائے گی تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں اور انہیں غیر ضروری مالی بوجھ سے بچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں





