Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اونلی فینز اسٹار سے شادی کی خواہش، مداح ایک ہزار میل سفرکر کے پہنچا،ہوا انکار

مصنف:

میامی: اونلی فینز اسٹار سوفی رین سے شادی کی خواہش رکھنے والا ایک مداح نیویارک سے ایک ہزار میل سے زیادہ کا سفر کرکے میامی پہنچ گیا، تاہم اداکارہ کی جانب سے انکار پر اس نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی، جس کے بعد ان کی سکیورٹی سے متعلق خدشات بڑھ گئے۔


امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ رواں سال مئی میں میامی سوئم ویک کے دوران پیش آیا، جب 21 سالہ سوفی رین نے پہلی مرتبہ ریمپ پر واک کی۔ تقریب کے اختتام پر ایک شخص میامی کے مونڈریان ساؤتھ بیچ ہوٹل کی لابی میں ان کے پاس پہنچا اور دعویٰ کیا کہ وہ خصوصی طور پر ان سے شادی کرنے کے لیے نیویارک سے آیا ہے۔سوفی رین کے قریبی دوست اور ان کی مارکیٹنگ کے امور دیکھنے والے کونر میک کروری نے اخبار کو بتایا کہ مذکورہ شخص کا کئی ریاستوں کا سفر کرکے اداکارہ سے شادی کی خواہش ظاہر کرنا تشویش ناک تھا۔ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوگئی جب اس شخص نے سوفی رین کو پکڑنے کی کوشش کی۔کونر میک کروری کے مطابق اس موقع پر ان کی ٹیم کی اولین ترجیح سوفی رین کو اس شخص سے محفوظ فاصلے پر لے جانا اور ان کی حفاظت یقینی بنانا تھی۔ ٹیم نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، تاہم ہوٹل انتظامیہ کو واقعے سے آگاہ کردیا تاکہ اگر وہ شخص دوبارہ ہوٹل آئے تو عملہ محتاط رہے۔


سوفی رین، جن کے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ 54 لاکھ فالوورز ہیں، اونلی فینز پلیٹ فارم کی زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی تخلیق کاروں میں شمار ہوتی ہیں۔ اخبار کے مطابق ان کی سالانہ آمدنی تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں جب سوفی رین کو تعاقب کرنے والوں کی وجہ سے سکیورٹی خدشات کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ ان کے ایک مبینہ تعاقب کرنے والے کونر لٹکا پر گزشتہ سال اس گھر میں داخل ہونے کا الزام ہے جہاں سوفی رین کرائے پر رہ رہی تھیں۔عدالتی دستاویزات کے مطابق کونر لٹکا نے انڈیانا کے ایک کرائسس سینٹر سے روانگی کے وقت فلوریڈا واپس جاکر سوفی کے ساتھ رہنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور انہیں اپنی گرل فرینڈ قرار دیا تھا۔


کونر میک کروری کا کہنا ہے کہ سوفی رین کی ٹیم نے ان کی حفاظت کے لیے سکیورٹی مزید سخت کردی ہے اور ان کے ساتھ سفر کرنے کے لیے متعدد ایسے پولیس افسران کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو ڈیوٹی سے فارغ وقت میں سکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔ ان کے مطابق تعاقب کے واقعات کے باعث سکیورٹی پر ماہانہ اخراجات تقریباً 50 ہزار ڈالر تک پہنچ رہے ہیں۔