Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شرجیل میمن کا جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے مانیٹرنگ نظام کا فیصلہ

sharjeel
مصنف:

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں جعلی اور گمراہ کن اطلاعات کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔


اجلاس میں شرجیل میمن نے کہا کہ جھوٹی اور گمراہ کن اطلاعات کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔ جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ادارے سے معاونت حاصل کی جائے گی، جبکہ مین اسٹریم اور سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے گی۔

سینئر وزیر نے محکمۂ اطلاعات میں جعلی خبروں کی نشاندہی کے لیے مانیٹرنگ کا نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جعلی خبریں بنانے اور پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ادارے سے تعاون لیا جائے گا۔

انہوں نے محکمۂ اطلاعات اور متعلقہ ادارے کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔


شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا بیانیہ امن، رواداری، ہم آہنگی اور قومی اتحاد پر مبنی ہے، اس لیے تمام طبقات کے نمائندوں کو سندھ حکومت کے بیانیے کا حصہ بنایا جائے۔