بدھ، 28 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

PM-Shehbaz-Shariff-1

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیر اور پارٹی کے صوبائی صدر انجینیئر امیر مقام کی تجویز پر طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز، صوبائی اسمبلی کے ارکان اور پارٹی کے اہم عہدیدار شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پارٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔