بدھ، 28 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی


سکھر: روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نادر خان شہزاد کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد ایل پی جی باؤزر کے ڈرائیور تھے جبکہ دیگر گاڑیوں کے ڈرائیور بھی زخمی ہوئے، حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، ضرورت پڑنے پر زخمیوں کو نجی ہسپتال یا ایئر ایمبولینس کے ذریعے دوسرے شہر منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی باؤزر کہاں سے آیا، اس حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، نیشنل ہائی وے اور موٹروے انٹرچینج کے قریب ریسکیو 1122 سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔

ایس ایس پی احمد چوہدری کے مطابق حادثے کے بعد متاثرہ شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے جبکہ سی ٹی ڈی ٹیم نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔