بدھ، 28 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خواجہ آصف سے سعودی سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف سے سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البغامی نے بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔