دہشتگردی اور سیاسی اختلافات کو ایک ہی نظر سے نہیں دیکھا جا سکتا،سحر کامران

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ،رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا کہ ماضی کے فیصلے اُس وقت کے مختلف حالات کے تناظر میں کیے گئے تھے، جبکہ آج اولین ترجیح امن و امان اور قومی سلامتی ہے۔ پُرامن احتجاج جمہوری حق ہے، تاہم کھیلوں کے مقابلوں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دورے جیسے اہم مواقع پر دارالحکومت کو یرغمال نہیں بنایا جانا چاہیے۔
سحر کامران کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور سیاسی اختلافات کو ایک ہی نظر سے نہیں دیکھا جا سکتا، کیونکہ دہشتگردی قومی سلامتی کی ریڈ لائن ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر دہشتگردی کے خلاف قومی اتفاقِ رائے کی ضرورت ہے۔چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی تجویز پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے،ملک کو مزید سیاسی کشیدگی نہیں بلکہ سنجیدہ مذاکرات اور مفاہمت کی ضرورت ہے
مزید پڑھیں





