جمعہ، 20 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

25 اداروں میں سے 10 میں کرپشن کے امکانات زیادہ ہیں، اصلاح کیلئے رپورٹ بنا لی : اعظم نذیر تارڑ

Azam-Nazeer-Tarar

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ قومی سطح پر جائزہ لیا گیا کہ کن اداروں میں کرپشن کے امکانات ہیں،وزارت قانون نے وفاقی اداروں کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کی، اداروں میں کرپشن کےحوالےسےرپورٹ چارج شیٹ نہیں، 25میں سے10اداروں کےبارےمیں تشویش کا اظہارکیاگیا، 10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے عہدہ سنبھالا تو گڈ گورننس کا وعدہ کیا تھا اس پر عملدرآمد ہو رہاہے،پی آئی اے کو اوپن آکشن کےذریعے پرائیوٹائز کیا گیا، غیرضروری اداروں میں پی ڈبلیو ڈی کو بند کیا گیا ملازمین کیلئےپیکج بنایا گیا ، کرپشن اور پیسے کے ضیاع کی بچت کی گئی پاسکو کی بندش کا کام بھی جاری ہے، درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروبار کو سپورٹ ملنا ضروری ہے ،فیس لیس سسٹم متعارف کرایا گیا ہےافسران کا عمل دخل کم کر رہےہیں۔

اعظم نذیرتارڑ کا کہناتھاکہ پاکستان کو آگےلےجانا ہےتوڈیجیٹائزیشن کوآگےبڑھانا ہوگا ،پیپرلیس نظام لاگو کر دیا ہے اب بینکس پر توجہ ہے ،بدعنوانی ،لیکج یا اختیارات کا اندھا استعمال نظرنہیں آناچاہیے ،قومی سطح پر جائزہ لیا گیا کہ کن اداروں میں کرپشن کے امکانات ہیں،وزارت قانون نے وفاقی اداروں کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کی، ہم نے بدعنوانی روکنے کی نشاندہی کی ہے،عالمی ایجنسیز کے ساتھ بھی رپورٹ شیئرکی جائےگی، آج سے پہلےکسی حکومت نے خود احتسابی شروع نہیں کی، بہت سےمثبت کاموں میں تیزی لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاورپروجیکٹس کے بارے میں بھی بحث ہوئی، بجلی کے شعبے میں 3 ہزار 500 ارب روپے کی بچت متوقع ہے، پی آئی اے کئی عرصے سے نجکاری کےایجنڈے پرتھی، پی آئی اےکی نجکاری ہوئی،مثبت تبدیلیاں نظرآئیں گی، پاک پی ڈبلیو کو بند کیاگیا،ملازمین کیلئےپیکج فائنل کیاگیاہے، پاک پی ڈبلیو بند کرکے اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے، درمیانے اورچھوٹے کاروباروں کو مالیاتی سپورٹ دینا ہوگی، نوجوانوں،اسمال اینڈ میڈیم کاروبار کیلئے3ہزار200ارب روپےکا پیج بنایاگیاہے، وزیراعظم کا خیال تھا متوسط طبقےکیلئے گھروں کی فراہمی پرتوجہ دینی چاہیے، وزیراعظم نے5لاکھ گھربنانے کیلئےمالیاتی پروگرام بنایا ہے، گھربنانےکیلئے15سے17فیصد مکمل ہوچکا ہے، وزیراعظم نے ایف بی آر میں بہت سی اصلاحات متعارف کرائی ہیں، محصولات کی وصولی میں اضافہ ہوا،ساڑھے13ہزار ارب سےزیادہ ہوگئی، ریاستی محصولات سے چلتی ہیں،قرضوں اوربیرونی امداد سے نہیں، وزیراعظم ہرہفتے ایف بی آر کےحوالے سے میٹنگ کرتے ہیں، فیس لیس سسٹم متعارف کرایاگیاہے،تاجروں نے سراہا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان کوآگے لے جانے کیلئے ڈیجیٹائزیشن بڑاہدف ہے، اب وفاقی حکومت پیپرلیس گورنمنٹ ہے، اداروں میں کرپشن کےحوالےسےرپورٹ چارج شیٹ نہیں، 25میں سے10اداروں کےبارےمیں تشویش کا اظہارکیاگیا، 10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ ہے، اداروں کی اصلاح کیلئے رپورٹ مرتب کی گئی۔ ایف بی آر کے اچھے کام کی وجہ سے ٹیکس گزاروں کی تعداد بڑھی، 21لاکھ سے زائد اسمارٹ میٹرز لگائے گئے ہیں، پنشن کا نظام بھی ڈیجیٹائز کیاگیاہے،سرکاری ملازمین گوشوارےڈکلیئرکریں گے،اوپن کیاجائےگا، 400کےقریب اصلاحاتی اقدامات پرعمل کیاجارہاہے۔