پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی نازیبا تصاویر کے تنازعے نے نیا رخ اختیار کر لیا


بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی نازیبا تصاویر کے تنازع نے نیا رخ اختیار کر لیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ اداکارہ کی شکایت پر باندرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص آریان دیپک جین کو گرفتار کر لیا تھا۔بعد ازاں ممبئی کی عدالت نے گرفتاری کے طریقہ کار میں قانونی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے ملزم کو 3 روزہ تحویل میں دینے کی درخواست مسترد کر دی اور اس کی رہائی کا حکم دے دیا۔

پولیس نے ہفتہ 14 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 11 منٹ پر دہلی کے علاقے شاہدرہ میں جگت پوری پولیس اسٹیشن کی حدود سے آریان دیپک کو گرفتار کیا، جس کے بعد اسے ہوائی جہاز کے ذریعے ممبئی منتقل کیا گیا۔


باندرہ پولیس نے بعد ازاں مجسٹریٹ سے ملزم کی تحویل طلب کی تاکہ اس سے مزید تفتیش کی جا سکے، تاہم مجسٹریٹ نے استفسار کیا کہ ملزم کو دہلی سے براہِ راست ممبئی لانے سے پہلے قریبی مجسٹریٹ کے سامنے کیوں پیش نہیں کیا گیا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے پولیس کی جانب سے آریان دیپک جین کو 3 روزہ تحویل میں دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم دے دیا تاہم آریان دیپک کی رہائی کے باوجود پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔