ایس پی اکبر خان شنواری شہید کے کم عمر بیٹے ایمل خان کی والد کو سلامی

کوہاٹ: اولڈ پولیس لائن مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران دہشت گردی کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے ایس پی اکبر خان شنواری کے کم عمر بیٹے ایمل خان نے شہید والد کو آخری سلام پیش کیا۔
ایمل خان نے اپنے والد کے ساتھ آخری گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ابو نے آخری بار انہیں نصیحت کی تھی کہ پڑھائی پر توجہ دو اور اپنا وزن کم کرو۔انہوں نے بتایا کہ کوہاٹ دھماکے کی خبر سننے کے بعد انہوں نے بار بار اپنے والد کو فون کیا، لیکن ابو نے کال نہیں اٹھائی۔ بعد ازاں گن مین کی روتے ہوئے کال موصول ہوئی تو اندازہ ہوا کہ ابو زخمی ہیں، تاہم کچھ دیر بعد والد کی شہادت کی خبر مل گئی۔ایمل خان نے عزم ظاہر کیا کہ وہ خوب محنت سے تعلیم حاصل کریں گے اور مستقبل میں چیف جسٹس بنیں گے یا اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پولیس فورس میں شامل ہوں گے۔
شہید ایس پی اکبر خان شنواری نے نماز کی ادائیگی کے دوران دہشت گرد حملے میں جام شہادت نوش کیا۔ ان کے بیٹے کی جانب سے والد کو آخری سلام پیش کرنے کا منظر غم اور عقیدت کی عکاسی کرتا ہے۔ بیٹے نے سب کے ساتھ سلامی دی تو شرکا کے بھی آنسو بہہ نکلے،بیٹے کی والد سے محبت جھلکتی دکھائی دی
مزید پڑھیں




