سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کر دیا

سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کر دیا
پاکستان کی پہلی قمری گاڑی کا نام ’’جناح-1‘‘ رکھ دیا گیا، ’’جناح-1‘‘ نام ملک گیر مقابلے میں موصول تجاویز میں سے منتخب کیا گیا،سپارکو کو ملک بھر سے چاند گاڑی کے نام کے لیے 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیںم’’جناح-1‘‘ نام 7 شرکاء نے تجویز کیا، فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیامبہاول نگر کے 17 سالہ طیب کریم ’’جناح-1‘‘ نام تجویز کرنے والے فاتح قرار پائے، چیئرمین سپارکو کے مطابق’’جناح-1‘‘ قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت ہے، ’’جناح-1‘‘ پاکستان کے عزم، ترقی اور نئے خلائی افق کی علامت ہے،
پاکستان کا پہلا قمری روور 2029 میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند پر روانہ ہوگا،’’جناح-1‘‘ چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا،پاکستانی ساختہ قمری روور چاند پر پلازما، تابکاری اور سطحی جغرافیہ کا مطالعہ کرے گا،’’جناح-1‘‘ مستقبل میں قمری تحقیق اور چاند پر انسانی موجودگی سے متعلق اہم تجربات کرے گا





