ہفتہ، 24 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ٹرمپ کا ایران پر تیل کی قیمتیں بڑھانے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام

Donald Trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران حملوں اور بارودی سرنگوں سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق آبنائے ہرمز سے جنگ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیل گزر رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔