کمانڈر ترک فضائیہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف

مصنف:
راولپنڈی: ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دلکران نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی تعلقات قائم ہیں، انہوں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری کو سراہا۔
ترجمان فوج کا کہنا تھا کہ ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دلکران نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں





